چند منٹ نکال کر اپنے بچے کی آنکھوں میں جھانکیں۔ جب وہ بھی دیکھنے لگیں تو آپ مسکرائیں اور ان سے باتیں کریں۔ جیسا وہ کریں آپ بھی ویسا کریں۔ اگر وہ آنکھ جھپکائیں تو آپ بھی آنکھ جھپکائیں۔ اگر وہ بائیں جانب دیکھیں تو آپ بھی بائیں جانب دیکھیں۔ ان کو بھی اپنی آنکھیں دیکھنے دیں اور ایک دوسرے کے ساتھ آنکھیں ملانے کا مزہ لیں۔
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
جب آپ کا بچہ آپ کو دیکھتا ہے اور آپ اس کو ردِ عمل دیتی ہیں تو اس سے ان کے دماغ میں نئے روابط بنتے ہیں۔ بچے پیار کے رشتوں سے بہتر انداز میں سیکھتے ہیں۔ جب آپ ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں اور ایک دوسرے کو ردِ عمل دیتے ہیں تو اس سے آپ کے درمیان تعلق میں مضبوطی پیدا ہوتی ہے۔
Share this tip
متعلقہ عمر سے متعلق گائیڈز
اس جیسے مزید تجاویز
آپ کا بچہ اگر باورچی خانے میں آپ کو کچھ کرتے ہوئے دلچسپی سے ...
اس تجویز کو آزمائیں
کیا آپ کے گھر میں آئینہ ہے؟ اپنے بچے کو گود میں اٹھا کر آئین...
اس تجویز کو آزمائیں