اپنے بچے سے کہیں کہ وہ گھر میں موجود چیزوں کو استعمال کرتے ہوئے گھر میں کوئی دوکان کھولیں۔ جب سامان بھر جائے تو وہ ایسا ظاہر کریں کہ گویا وہ خریداری کر رہے ہیں۔ خریداری کی فہرست تیار کرنے اور تھیلا یا ٹوکری تلاش کرنے میں ان کی مدد کریں۔ آپ وہاں پر کیشیئر بن سکتی ہیں۔ ان سے ان کی خریداری کے بارے میں بات کریں: اس کے بعد اس کو بدل دیں۔ اب آپ خریداری کریں اور وہ کیشیئر بن جائیں۔
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
اداکاری کے ذریعے آپ کا بچہ ایک مزیدار انداز میں اپنے تجربہ کو سمجھتا ہے۔ آپ کے ساتھ خریداری کی اداکاری کرتے ہوئے وہ جو کچھ جانتے ہیں اس کو استعمال کرنے کے لئے اپنی یادداشت کا استعمال کر ہے ہیں۔ اس کے علاوہ جب وہ خریدار سے کیشیئر اور کیشیئر سے خریدار کا کردار ادا کرتے ہیں تو وہ لچکدار انداز میں سوچ رہے ہوتے ہیں۔