بچے کو دکھائیں کہ جسم کے اعضاء کو ناپنے کے لئے دھاکہ یا ڈوری کیسے استعمال کرنی ہے۔ ان کو کہیں کہ وہ اپنا بازو سیدھا کرلیں اور بازی کے لمبائی کے رخ پر دھاگہ پکڑ لیں۔ اب دھاگہ کاٹ لیں اور اس کو پکڑ لیں: یہ کتنا لمبا ہے؟ کیا وہ اس کا موازنہ جسم کے کسے دوسرے عضو کے ساتھ کرسکتے ہیں؟ کیا وہ آپ کے بازو کا ناپ لے سکتے ہیں؟
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
آپ کے بچے کی ایسی صورت میں سیکھنے کی ایک مضبوط بنیاد پڑ رہی ہوتی ہے جب آپ اس کو یہ سمجھنے میں مدد کر رہی ہوتی ہیں کہ کوئی ایک چیز جیسے دھاگہ کسی دوسری چیز جیسے بازو کی لمبائی کے مقصد کے لئے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ وہ ریاضی کے تصورات، جیسا کہ ناپنے اور موازنہ کرنے کو عملی طور پر کرتے ہوئے سمجھ رہے ہیں اور بچوں کے سیکھنے کا یہی بہترین طریقہ ہوتا ہے۔