باورچی خانہ کھیلیں

چھوٹا بچہ کھیلنے کا وقت

اپنے بچے کو باورچی خانے کے برتن، چمچ اور دیگر ایسی محفوظ چیزیں دے کر اس کے لئے کھیل بنائیں۔ میز کو چولہا بنائیں اور ان سے پوچھیں کہ ان کو کھانا بنانے، مثلاً سوپ بنانے کے لئے کن چیزوں کی ضرورت ہے؟ اب ایسا ظاہر کریں کہ گویا آپ اس میں اجزاء شامل کر رہے ہیں اور باری باری چمچ گھمائیں اور آپ نے جو کچھ بنایا ہے اس کو چکھیں۔

دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے

سیکھنے کے عمل میں اداکاری کرنا بہت ضروری ہے۔ روز مرہ کی زندگی مثلاً کھانا پکانا وغیرہ سیکھنے کے ساتھ ساتھ آپ کا بچہ یہ بھی سیکھ رہا ہے کہ ایک چیز کا مطلب کچھ اور بھی ہو سکتا ہے (میز چولہا ہے)۔ یہ ایک ایسی صلاحیت ہے جسے وہ سیکھنے کے لئے استعمال کریں گے کہ حروف آوازوں کے لئے ہوتے ہیں اور ہندسے چیزوں کی تعداد کے لئے۔

Share this tip


متعلقہ عمر سے متعلق گائیڈز

1 سال

آپ کا بچہ سیکھ رہا ہے اور بڑا ہو رہا ہے! انہیں سپورٹ کرنے کیلئے ایونٹس، پروگرامز اور تجاویز تلاش کریں۔

2 سال

دریافت کریں کہ آپ کا چھوٹا بچہ کس طرح سیکھتا ہے اور ایونٹس، پروگرامز اور تجاویز تلاش کریں جو ان کی افزائش میں سپورٹ کریں۔

3 سال

آپ کے بچے کی یاد داشت پھل پھول رہی ہے! دریافت کریں کہ آپ کا چھوٹا بچہ کس طرح سیکھتا ہے اور اس کی افزائش کو سپورٹ کرنے میں آپ کی مدد کرنے والے وسائل تلاش کریں۔

اس جیسے مزید تجاویز

آپ کا بچہ اگر باورچی خانے میں آپ کو کچھ کرتے ہوئے دلچسپی سے ... اس تجویز کو آزمائیں
کھانا کھاتے ہوئے ایک دوسرے کو کھلائیں، بچے سے کہیں کہ وہ بھی... اس تجویز کو آزمائیں