جب آپ اپنے بچے کے ساتھ کھیل رہی ہوں تو کوئی کھلونا یا پھر کوئی دوسری محفوظ چیز لیں اور جب وہ آپ کو دیکھ رہے ہوں تو اس کو چھپا دیں۔ ان سے پوچھیں کہ ”کہاں ہے؟” اور ان کو چھوڑیں وہ تلاش کریں۔ اب ان سے پوچھیں کہ کیا وہ چھپائیں گے اور آپ تلاش کریں۔ جب آپ میں سے کوئی وہ چیز تلاش کر لے تو اس کی خوشی منانے کا کوئی طریقہ بنائیں اور باری باری ایسا کرتے رہیں۔

دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے

آپ کا بچہ جب آپ کو اپنا کھلونا چھپاتے اور پھر تلاش کرتے دیکھتا ہے تو وہ توجہ مرکوز کر رہا ہے اور اپنی یادداشت کو استعمال کر رہا ہے۔ جب وہ کھلونا چھپاتے ہیں تو وہ یہ تصور کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ کس طرح سوچ رہی ہوں گی تاکہ وہ کسی مشکل جگہ پر چھپا پائیں۔ سیکھنے کے عمل میں یہ اہم مہارتیں ہیں۔

Share this tip


متعلقہ عمر سے متعلق گائیڈز

1 سال

آپ کا بچہ سیکھ رہا ہے اور بڑا ہو رہا ہے! انہیں سپورٹ کرنے کیلئے ایونٹس، پروگرامز اور تجاویز تلاش کریں۔

2 سال

دریافت کریں کہ آپ کا چھوٹا بچہ کس طرح سیکھتا ہے اور ایونٹس، پروگرامز اور تجاویز تلاش کریں جو ان کی افزائش میں سپورٹ کریں۔

اس جیسے مزید تجاویز

آپ کا بچہ اگر باورچی خانے میں آپ کو کچھ کرتے ہوئے دلچسپی سے ... اس تجویز کو آزمائیں
کھانا کھاتے ہوئے ایک دوسرے کو کھلائیں، بچے سے کہیں کہ وہ بھی... اس تجویز کو آزمائیں