3-K تین سال کے بچوں کو مفت، پورے دن کی، اعلیٰ معیار کی حامل بچوں کی ابتدائی تعلیم فراہم کرتی ہے۔
- تعلیمی سال 2023-2024 کے لیے 3-K میں داخلے کے لیے 10 مارچ، 2023 تک درخواست دیں۔
- نیو یارک شہر میں، آپ 3-K کے لیے اسی سال درخواست دے سکتے ہیں جس سال آپ کا بچہ تین سال کا ہو جائے۔
- موسم خزاں 2023 کے لیے 32 اضلاع میں 3-K پروگرامز کی پیشکش کی جائے گی۔
- تلاش برائے اسکول کے میپ ٹول کے ذریعے یا 311 پر کال کے ذریعے اپنے اسکول کا ضلع معلوم کریں۔
- آپ پورے شہر میں کسی بھی ضلع کے اسکول میں درخواست دے سکتے ہیں۔
- جس ضلعے میں آپ رہتے ہیں، وہاں کے 3-K پروگرامز میں شرکت کے لیے آپ کے بچے کو ترجیح دی جائے گی۔
- بچے پورا دن، توسیع شدہ دن اور سال، اور ہیڈ اسٹارٹ کی نشست میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ مزید جانیں۔
- 3-K پروگرامز کی چار ترتیبات کے ساتھ پانچوں قصبوں میں ہر جگہ پیشکش کی جاتی ہے۔ ان میں ہر ادارہ، اعلی معیار کا حامل ایک مستقل DOE، کھیل پر مبنی نصاب پیش کرتا ہے۔ اداروں میں شامل ہو سکتے ہیں:
- ابتدائی سرکاری اسکولز منتخب کریں
- Pre-K مراکز کو NYCDOE کا عملہ چلاتا ہے
- کمیونٹی پر مبنی تنظیمیں جو NYC ابتدائی تعلیمی مراکز (NYCEECs) کہلاتے ہیں
- گھر میں واقع فیملی مراکز نگہداشت برائے اطفال
جو اہل ہے
نیو یارک سٹی کے تمام خاندان جن کے بچے 2020 میں پیدا ہوئے ہیں وہ 2023- 2024 کے تعلیمی سال کے لیے اندراج کروا سکتے ہیں۔
معذوری کا شکار بچے یا وہ جو انگریزی سیکھ رہے ہیں 3-K میں شرکت کر سکتے ہیں۔
3-K میں شرکت کے لیے بچوں کا ٹوائلٹ کیلئے تربیت یافتہ ہونا ضروری نہیں۔
آپ کو درخواست دینے کی کیا ضرورت ہے
اپنے بچے کی پیشگی رجسٹریشن کروانے اور ان کی 3-K پیشکش قبول کرنے کے لیے آپ کو جو دستاویزات درکار ہوں گی، ان کے بارے میں مزید جاننے کے لیے قبل از رجسٹریشن چیک لسٹ ملاحظہ کریں۔ چیک لسٹ کی ترجمہ شدہ نقل کے لیے، 3-K سب کے لیے کے اندراجی صفحے میں دستاویزات کا سیکشن دیکھیں۔
درخواست دینے کا طریقہ
3-K کے لیے اِن طریقوں میں سے کسی ایک کے ذریعے درخواست دیں:
- آن لائن بذریعہ MySchools۔ آپ انگریزی، عربی، بنگالی/بنگلہ، چینی، ہیٹی کریول، فرانسیسی، کوریائی، روسی، ہسپانوی، یا اردو میں درخواست دے سکتے ہیں۔
- بذریعہ فون 718-935-2009 پر پیر سے جمعہ تک صبح 8 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان کال کے ذریعے۔ ترجمہ کی خدمات 200 سے زائد زبانوں میں دستیاب ہیں۔
- ذاتی طور پر کسی خیر مقدمی مرکز برائے خاندان کے دورے کے ذریعے سے۔
اہل خاندان، توسیع شدہ اوقات اور سالانہ پروگرام، بشمول ہیڈ اسٹارٹ کے ساتھ بھی، مفت یا کم لاگت والے 3-K پروگرامز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اہلیت آمدنی اور ضروریات کے لحاظ سے ہوتی ہے۔
مدد کیسے حاصل کی جائے
- مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے 3-K ویب سائٹ وزٹ کریں۔
- اگر 3-K کے بارے میں آپ کے کوئی سوالات ہیں تو 311 پر کال کریں۔
- اگر 3-K کے بارے میں آپ کے کوئی سوالات ہیں تو 3-K ایڈمیشنز کو [email protected] پر ای میل کریں۔
دیگر تعلیم کے پروگرام
کنڈرگارٹن اور ایلیمنٹری اسکول (Kindergarten & Elementary School)
NYC محکمہ تعلیم (Department of Education, DOE)
پبلک سکول: کنڈرگارٹن - 5 ویں جماعت
آپ کا بچہ جب پانچ سال کا ہو جائے تو اس کا کنڈرگارٹن میں داخلہ کروائیں۔ اپنے ایلیمنٹری اسکول کے اختیارات کے بارے میں جانیں۔
We Speak NYC (WSNYC)
میئر کا دفتر برائے امور تارکین وطن (Mayor's Office of Immigrant Affairs, MOIA)
انگریزی بات چیت اور آموزش پروگرام
سٹی کی خدمات کے بارے میں جاننے اور آپ کی انگریزی بہتر بنانے کیلئے آپ کے لیے مواد کے ساتھ مفت کلاسیں۔
Pre-K سب کے لیے (Pre-K)
NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)
چار سال کے بچوں کے لیے مفت pre-K
اپنے بچے کا ایک مفت، پورے دن کے لیے، اور اعلیٰ معیار کے حامل Pre-K پروگرام میں اندراج کروائیں۔
تازہ کاری فروری 27, 2023