انٹرنیٹ سروس پر ماہانہ رعایت

Affordable Connectivity Program (ACP) | وفاقی مواصلات کمیشن (Federal Communications Commission, FCC)

نقدی اور خرچہ ہر کوئی

سستی کنیکٹیویٹی پروگرام (ACP) آپ کے گھرانے کو ہر مہینے انٹرنیٹ سروس پر 30$ کی رعایت دیتا ہے۔ آپ کو شرکت کرنے والے انٹرنیٹ فراہم کنندہ سے منصوبہ کیلئے سائن اپ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

  • ACP کے ذریعے، آپ درج ذیل حاصل کر سکتے ہیں:
    • سروس پر رعایت: انٹرنٹ پلان اور آلات کے کرایے پر ہر ماہ 30$ تک۔
    • ڈیوائس پر رعایت: لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ، یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کیلئے 100$ تک کی رعایت (آپ کو 10$ اور 50$ کے درمیان شریک ادائیگی کرنے کی ضرورت ہوگی)۔
  • ACP ایمرجنسی براڈ بینڈ بینیفٹ (Emergency Broadband Benefit, EBB) کا متبادل ہے۔
    • اگر آپ EBB میں اندراج شدہ تھے تو، آپ کو 1 مارچ 2022 تک EBB کی 50$ ماہانہ رعایت ملے گی۔ اس کے بعد، آپ 30$ کی رعایت حاصل کرنے کیلئے ACP میں منتقل کر سکتے ہیں۔ آپ کا فراہم کنندہ آپ کو ACP کو منتقل کرنے کے بارے میں مطلع کرے گا۔
  • اہل ہونے کیلئے آپ کا امریکی شہری ہونا یا آپ کے پاس سوشل سیکیورٹی نمبر (Social Security Number, SSN) کا ہونا ضروری نہیں ہے۔
  • انٹرنیٹ فراہم کنندہ کے ساتھ ACP کے ذریعے انٹرنیٹ سروس کیلئے اندراج کرتے وقت:
    • فراہم کنندہ آپ کا کریڈٹ چیک کر سکتا ہے۔ تاہم، وہ آپ کو ACP میں اندراج سے روکنے کیلئے کریڈٹ چیک کا نتیجہ استعمال نہیں کر سکتے۔
    • کوئی بھی فراہم کنندہ آپ کو اندراج کرنے سے انکار نہیں کر سکتا کیونکہ آپ پر کسی دوسرے انٹرنیٹ فراہم کنندہ کی رقم واجب الادا ہے۔

جو اہل ہے

اگر آپ ان سوالوں میں سے کم از کم ایک کا جواب ہاں میں دے سکتے ہیں تو، آپ کا گھرانہ اہل ہے:

  • کیا گھرانہ کے کسی فرد کو لائف لائن کے فوائد حاصل ہوتے ہیں؟
    • اگر ہاں، تو آپ خود بخود ACP کیلئے اہل ہو جاتے ہیں۔ ACP کی رعایت حاصل کرنا شروع کرنے کا طریقہ جاننے کیلئے اپنی انٹرنیٹ کمپنی سے رابطہ کریں۔
  • کیا گھرانہ کا کوئی فرد ان پروگراموں میں سے کسی ایک میں شرکت کرتا ہے؟
    • تکملاتی تغذیاتی اعانت پروگرام (‏Supplemental Nutrition Assistance Program, SNAP‏)
    • Medicaid
    • خواتین، شیر خوار اور بچے (Women, Infants, and Children, WIC)
    • سپلیمینٹل‎‏ سیکیورٹی‎‏ انکم (‏Supplemental Security Income, SSI‏)
    • فیڈرل پبلک ہاؤسنگ اسسٹنس (Federal Public Housing Assistance, FPHA)
    • سابق فوجیوں اور زندہ بچ جانے والوں کے پنشن کا فائدہ
  • کیا گھرانہ کے کسی رکن کو موجودہ سال کیلئے فیڈرل Pell Grant (پیل گرانٹ) ملا ہے؟
  • کیا گھرانہ کے کسی فرد کو اپنے اسکول میں مفت اور کم قیمت پر اسکول کا لنچ یا ناشتہ ملتا ہے؟
    • اس میں وہ تمام طلباء شامل ہیں جو NYC کے K-12 پبلک اسکول جاتے ہیں۔
  • کیا آپ کے گھر کی آمدنی اس چارٹ میں دکھائی گئی رقم پر ہے یا اس سے کم؟
گھرانہ کا سائز آپ کی آمدنی (%200 یا وفاقی غربت کی سطح سے کم)
1 ‏27,180$
2 36,620$
3 46,060$
4 55,500$
5 64,940$
6 74,380$
7 83,820$
8 93,260$
ہر ایک اضافی شخص کیلئے 9,440$ شامل کریں

آپ کو درخواست دینے کی کیا ضرورت ہے

ACP کیلئے اپنی اہلیت ثابت کرنے کے واسطے آپ کو کچھ دستاویزات درکار ہو سکتی ہیں:

  • اس بات کا ثبوت کہ آپ SNAP‏، Medicaid یا WIC جیسے پروگرام میں شرکت کرتے ہیں۔
  • آپ کے گھرانہ کی آمدنی کا ثبوت
  • آپ کی شناخت کا ثبوت
  • آپ کے پتہ کا ثبوت

درخواست دینے کا طریقہ

آن لائن درخواست دیں

  1. آن لائن ایپلیکیشن مکمل کریں (انگریزی اور ہسپانوی میں دستیاب ہے)۔
  2. درخواست دینے کے فوراً بعد آپ کو منظوری مل سکتی ہے۔ اگر منظوری نہیں ملی، تو آپ کو مزید ایسی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت ہوگی جن سے آپ کی اہلیت ثابت ہوتی ہو۔
  3. آپ کی ایپلیکیشن منظور ہونے کے بعد، ACP فراہم کنندہ کا انتخاب کریں اور اس کے ساتھ انٹرنیٹ سروس کیلئے سائن اپ کریں۔

بذریعہ ڈاک درخواست دیں

  1. ایپلیکیشن انگریزی یا ہسپانوی میں پرنٹ اور مکمل کریں (ہدایات 8 اضافی زبانوں میں بھی دستیاب ہیں)۔
    • اگر آپ کے پتے پر ایک سے زیادہ گھرانے ہیں، تو اپنی ایپلیکیشن میں آزاد اقتصادی گھریلو ورک شیٹ شامل کریں۔
    • اگر آپ کی عمر 18 سال سے کم ہے، تو اس بات کا ثبوت شامل کریں کہ آپ آزاد نابالغ ہیں۔
  2. اپنی دستاویزات اکٹھی کریں:
    • شناخت اور پتہ کا ثبوت
    • اگر آپ کے پاس SSN نہیں ہے تو متبادل ثبوت جمع کرائیں۔
    • اس کے علاوہ، آپ کو ان میں سے ایک کی ضرورت ہوگی:
      • پروگرام میں شرکت کا ثبوت
      • گھرانہ کی آمدنی کا ثبوت
  3. اپنی درخواست اور دستاویزات درج ذیل پتے پر بھیجیں:
    • ACP Support Center
      PO Box 7081
      London, KY 40742
  4. آپ کی ایپلیکیشن منظور ہونے کے بعد، ACP فراہم کنندہ کا انتخاب کریں اور اس کے ساتھ انٹرنیٹ سروس کیلئے سائن اپ کریں۔

فون کے ذریعے درخواست دیں

ACP کی ایپلیکیشن دینے کیلئے ACP فراہم کنندہ کو کال کریں اور اس پر لاگو رعایت کے ساتھ انٹرنیٹ پلان منتخب کریں۔


مدد کیسے حاصل کی جائے

ویب سائٹ ملاحظہ کریں

مزید معلومات کے لیے acpbenefit.org ملاحظہ کریں۔

شکایت درج کریں

اگر آپ کو ACP کے بشمول، اپنی انٹرنیٹ کمپنی کے ساتھ بلنگ یا سروس کے تعلق سے مسائل درپیش ہیں، تو آپ FCC کے پاس شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ FCC آپ کی شکایت انٹرنیٹ کمپنی کو دے گا۔

ACP سپورٹ سنٹر کو ای میل کریں

[email protected]

ACP سپورٹ سنٹر کو کال کریں

877‎-384-2575 پر صبح 9 بجے سے رات 9 بجے کے درمیان کال کریں مشرقی وقت، ہفتے میں 7 دن

اپنی انٹرنیٹ کمپنی کو کال کریں

اگر آپ کو اپنے آلہ، سروس یا بل کے بارے میں سوالات ہیں تو اپنی انٹرنیٹ کمپنی سے رابطہ کریں۔

دیگر نقدی اور خرچہ کے پروگرام

Fair Fares NYC (FFNYC)

NYC‏ انتظامیہ برائے انسانی وسائل ‏(‏Human Resources Administration, HRA‏)

آدھی قیمت میں سفر کریں

پبلک ٹرانسپورٹ پر %50 کی بچت کریں بشمول سب وے کے کرایوں، اہل بس کے کرایوں، اور Access-A-Ride پیرا ٹرانزٹ کی ٹرپس پر۔

ہنگامی اعانت / ون شاٹ ڈیل (One Shot Deal)

NYC انتظامیہ برائے انسانی وسائل (Human Resources Administration, HRA)

ہنگامی حالت کے دوران نقد

جو لوگ کسی غیر متوقع صورتحال یا حادثہ کی وجہ سے اخراجات پورے نہیں کر سکتے ہیں ان کے لیے مالی امداد۔

کمائی گئی آمدنی پر ٹیکس کریڈٹ (EITC)

NYC کا محکمہ برائے صارفین اور کارکنان کا تحفظ (Department of Consumer and Worker Protection، DCWP)؛ اندرونی محصول کی خدمت (Internal Revenue Service، IRS)

ملازمت کرنے والے افراد اور خاندانوں کے لیے ٹیکس کی بچت

کم سے متوسط آمدنی والے کارکنوں اور خاندانوں، خاص طور پر بچوں والوں کے لیے 11,000$ مالیت تک کا ٹیکس کریڈٹ۔

اپ ڈیٹ کردہ دسمبر 23, 2022