ٹیکس ریفنڈ، اگر آپ نے اپنے بچے اور زیرِ کفالت فرد کی نگہداشت کے لیے ادا کیا ہو

بچوں اور زیرِ کفالت افراد کی نگہداشت کا ٹیکس کریڈٹ | NYC کا محکمہ برائے صارفین اور کارکنان کا تحفظ (Department of Consumer and Worker Protection، DCWP)؛ اندرونی محصول کی خدمت (Internal Revenue Service، IRS)

نقدی اور خرچہ ہر کوئی

بچوں اور زیرِ کفالت افراد کی نگہداشت کے ٹیکس کریڈٹ کی آپ کو اس صورت میں بازادائیگی ہوتی ہے کہ اگر آپ نے بچے کی نگہداشت یا کسی بالغ زیرِ کفالت فرد کی نگہداشت کے لیے ادائیگی کر رکھی ہو۔ ٹیکس سال 2022 کے لیے، فائلرز ایک اہل فرد کے لیے نگہداشتی خدمات کے اخراجات کا $3,000 تک جبکہ دو یا زائد اہل افراد کے لیے نگہداشتی خدمات کے اخراجات کے $6,000 کا دعویٰ کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ کو ان اخراجات کے 50% تک کی باز ادائیگی ہو سکتی ہے۔

  • کریڈٹ کا دعویٰ کرنے کے لیے 18 اپریل 2023 تک وفاقی اور نیویارک اسٹیٹ 2022 ٹیکس ریٹرن فائل کریں۔
    • اندراج کرنے پر، فارم 2441 کے ہمراہ اپنا امریکی انفرادی انکم ٹیکس ریٹرن فارم 1040 یا امریکی غیر رہائشی انکم ٹیکس ریٹرن فارم 1040NR شامل کریں۔
  • اہل اخراجات میں آپ کے دورانِ ملازمت یا دورانِ تلاشِ ملازمت اہل بچے یا بچوں کی نگہداشت کے لیے اضافی طور پر ادا شدہ رقم شامل ہے۔
    • اس میں گھر سے باہر نگہداشت، مثلاً کسی ڈے کیئر سینٹر یا آپ کے گھر کے اندر، مثلاً بےبی سِٹر کا خرچ شامل ہے۔
  • ٹیکس ریٹرن فائل کرتے وقت جب آپ اس کریڈٹ کا دعوی کریں، تب آپ اپنے واجب الادا ٹیکسوں کو کم کر سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر اپنے ریفنڈ میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

جو اہل ہے

بچوں اور زیرِ کفالت افراد کی نگہداشت کے ٹیکس کریڈٹ کا اہل ہونے کے لیے، آپ کو ان سوالوں کا جواب ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیئے:

  1. کیا آپ نے کسی شخص کو یا کسی تنظیم کو اس مقصد کے لیے اپنے زیرِ کفالت فرد کی نگہداشت کے لیے رقم کی ادائیگی کی ہے کہ آپ (اور آپ کے شریک حیات/آپ کی شریکۂ حیات، اگر مشترکہ ریٹرن فائل کر رہے ہیں تو) کام کر سکیں یا کام تلاش کر سکیں؟ اہل قرار پانے والے زیرِ کفالت افراد درج ذیل ہیں:
    • نگہداشت کے وقت 13 سال سے کم عمر بچہ؛
    • شریک حیات یا زیرِ کفالت فرد جو جسمانی یا ذہنی طور پر اپنی نگہداشت خود نہیں کر سکتا/سکتی۔
  2. کیا زیرِ کفالت فرد ٹیکس سال کے نصف سے زیادہ عرصہ سے آپ کے ساتھ رہ رہا ہے؟
  3. کیا آپ (اور آپ کے شریک حیات/آپ کی شریکۂ حیات، اگر آپ مشترکہ طور پر ٹیکسز فائل کر رہے ہیں تو آپ) نے کمائی کی ہے؟ یہ اجرتوں، تنخواہوں، ٹِپس، دیگر ٹیکس کے قابل ملازمین کی رقم، یا اپنے کام سے حاصل ہونے والی کمائیوں سے ہو سکتی ہیں۔
  4. کیا زیرِ کفالت بچے کے ساتھ آپ کی ٹیکس جمع کرانے کی حیثیت غیر شادی شدہ، مشترکہ طور پر جمع کرانے والے شادی شدہ، گھرانے کے سربراہ یا اہل بیوہ (رنڈوے) کی ہے؟
  5. اگر آپ شادی شدہ ہیں، تو کیا آپ اور آپ کا شریک حیات / آپ کی شریکۂ حیات دونوں گھر سے باہر کام کرتے ہیں؟
    • یا، آپ میں سے کوئی ایک گھر سے باہر کام کرتا/کرتی ہے جبکہ دوسرا/دوسری فرد کل وقتی طالب علم ہے، اسے معذوری لاحق ہے، یا کام تلاش کر رہا/رہی ہے؟

آپ کو درخواست دینے کی کیا ضرورت ہے

کریڈٹ کا دعویٰ کرنے کے لیے، آپ کو اپنے ٹیکس ریٹرن پر فہرست شدہ تمام افراد کے لیے درج ذیل کی تصدیق کرنی ہو گی:

  • شناخت اور عمر: جیسا کہ تصویری ID، ڈرائیونگ لائسنس، IDNYC، پاسپورٹ، یا وطن گیری کا سرٹیفکیٹ۔
  • شہریت یا امیگریشن اسٹیٹس: جیسا کہ آپ کا پیدائشی سرٹیفیکیٹ یا U.S پاسپورٹ۔
  • آپ کی کمائی گئی اور کوئی بھی اضافی آمدنی (اگر کوئی ہے): جیسا کہ حالیہ تنخواہ کی رسید یا بے روزگاری کے وضائف کی اسٹیٹمنٹ، پنشن سے متعلقہ خط و کتابت ، سپلیمنٹل سکیورٹی برائے آمدنی (SSI)، یا سوشل سکیورٹی انشورنس برائے معذوری (SSDI)۔
  • زیرِ کفالت کی نگہداشت سے متعلق خرچ: وہ رقم جو آپ نے اپنے بچے یا زیرِ کفالت فرد کی نگہداشت کے لیے ادا کی۔
  • فراہم کنندہ کا نام، پتہ، اور تصدیقی نمبر (EIN یا سوشل سکیورٹی نمبر)۔

درخواست دینے کا طریقہ

اپنا ٹیکس ریٹرن فائل کرتے وقت آپ کو ان فارمز کی ضرورت ہو گی:

  • بچوں اور زیرِ کفالت فرد کے نگہداشتی اخراجات کا فارم: فارم 2441۔
  • امریکی انفرادی انکم ٹیکس ریٹرن: فارم 1040 یا امریکی غیر رہائشی انکم ٹیکس ریٹرن: فارم 1040NR۔

اپنے اہل بچے یا بچوں کے لیے نگہداشت فراہم کرنے والے تمام افراد یا تنظیموں کی شناخت کروانا آپ کے لیے لازم ہے۔ اس میں درج ذیل شامل ہیں:

  • فراہم کنندہ کا نام اور پتہ
  • ٹیکس دہندہ کا شناختی نمبر یا سوشل سیکیورٹی نمبر۔ ان مطلوبہ معلومات کی درخواست کرنے کے لیے فائلرز کو IRS فارم W-10 کا استعمال کرنا چاہیئے۔

اگر آپ کا خاندان $80,000 یا اس سے کم کماتا ہے یا اگر آپ 2022 میں $56,000 یا اس سے کم رقم کمانے والے واحد فائلر ہیں، تو آپ آن لائن NYC مفت ٹیکس کی تیاری میں مفت ٹیکس فائل کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔ IRS کے مستند VITA/TCE رضاکار تیار کنندگان آپ کو آن لائن، بالمشافہ طور پر فائل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، یا اس وقت جب آپ اپنی دستاویزات فراہم کریں۔


مدد کیسے حاصل کی جائے

دیگر نقدی اور خرچہ کے پروگرام

Affordable Connectivity Program (ACP)

وفاقی مواصلات کمیشن (Federal Communications Commission, FCC)

انٹرنیٹ سروس پر ماہانہ رعایت

انٹرنیٹ سروس پر ماہانہ 30$ تک اور لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر پر 100$ تک کی رعایت حاصل کریں۔

Fair Fares NYC (FFNYC)

NYC‏ انتظامیہ برائے انسانی وسائل ‏(‏Human Resources Administration, HRA‏)

آدھی قیمت میں سفر کریں

پبلک ٹرانسپورٹ پر %50 کی بچت کریں بشمول سب وے کے کرایوں، اہل بس کے کرایوں، اور Access-A-Ride پیرا ٹرانزٹ کی ٹرپس پر۔

NYC مفت ٹیکس کی تیاری

NYC کا محکمہ برائے صارفین اور کارکنان کا تحفظ (Department of Consumer and Worker Protection, DCWP)

مفت ٹیکس کی تیاری کی خدمات

اگر آپ کا خاندان $80,000 یا اس سے کم کماتا ہے یا اگر آپ 2022 میں $56,000 یا اس سے کم رقم کمانے والے واحد فائلر ہیں، تو آپ NYC مفت ٹیکس کی تیاری میں مفت ٹیکس فائل کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔

اپ ڈیٹ کردہ فروری 9, 2023