نیویارک شہر کا مفت ID کارڈ

IDNYC | NYC انسانی وسا‏ئل انتظامیہ

شہری ID کارڈ پری ٹین نوجوان نوعمر بالغان نگہداشت فراہم کنندہ

IDNYC NYC میں رہنے والے 10 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک مفت تصویری ID ہے۔ اس سے آپ کو سٹی کی خدمات، میوزیم کی رکنیت وغیرہ حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

  • 10 سال اور اس سے زیادہ عمر کے نیو یارک کے تمام باشندے، ترک وطن کی حیثیت سے قطع نظر، IDNYC کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
    • آپ IDNYC کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں چاہے آپ بے گھر ہوں یا پہلے قید ہو چکے ہوں۔
  • IDNYC کارڈ ایک سرکاری تصویری شناختی کارڈ ہے جسے درج ذیل کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے:
    • سٹی کی خدمات اور مراعات جیسے SNAP، نقد اعانت، اور سیکشن 8 کے لیے درخواست دینے کے لیے۔
    • صحت بیمہ کے لیے NYS ہیلتھ انشورنس مارکیٹ پلیس کے ذریعے درخواست دینے کے لیے۔
    • ملازمت کے لیے شناخت ثابت کرنے کے لیے، جب آجروں کو کام کی اجازت کے ثبوت کے ساتھ دیا جائے۔
    • نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ (New York Police Department, NYPD) کے ساتھ شناخت ثابت کرنے کے لیے۔
    • NYC ہاؤسنگ کنیکٹ کے ذریعے سستی رہائش کا اہل ہونے کے لیے۔
    • شہر کی عمارتوں، جیسے اسکول میں داخل ہونے کے لیے جو عوام کو خدمات فراہم کرتی ہیں۔
    • نیویارک، بروکلین، اور کوئنز پبلک لائبریری کی کتابیں دیکھنے کے لیے۔
    • NYC ہیلتھ + ہاسپیٹلز کی بہت سی فیسلٹیز میں اندراج کرانے کے لیے۔
    • اپنے خاندان کے حفاظتی ٹیکوں کے ریکارڈز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے۔
    • NYC کے کچھ بینکوں میں بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لیے۔
    • NYC میں ہائی اسکول کے مساوی امتحانات دینے کے لیے۔
  • IDNYC کارڈ ایسی مراعات بھی پیش کرتا ہے جو اسے صرف ایک شناختی کارڈ سے زیادہ بناتے ہیں، بشمول:
    • کھانے، خریداری، اور تفریح کے لیے رعایتیں، بشمول NYC کے بہت سے عجائب گھروں اور تھیٹروں کی مفت رکنیت۔
    • صحت، تندرستی، نقل و حمل، اور تعلیم میں مراعات تک رسائی۔
    • امریکی سابق فوجی کا عہدہ۔
    • IDNYC کی ویب سائٹ پر مراعات کی مکمل فہرست دیکھیں۔
  • IDNYC آن لائن پورٹل کے ذریعے گمشدہ یا چوری شدہ کارڈز کے متبادل کارڈز دستیاب ہیں۔

جو اہل ہے

NYC میں رہنے والا کوئی بھی شخص جس کی عمر 10 سال یا اس سے زیادہ ہے IDNYC کارڈ کے لیے درخواست دینے کا اہل ہے۔


آپ کو درخواست دینے کی کیا ضرورت ہے

آپ کی شناخت اور رہائش کے ثبوت کے لیے IDNYC ایک پوائنٹ سسٹم استعمال کرتا ہے۔ درخواست دینے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل فراہم کرنے کی ضرورت ہو گی:

  • آپ کی شناخت کا ثبوت: کم از کم تین (3) پوائنٹس۔
  • آپ کی رہائش کا ثبوت: ایک (1) پوائنٹ
  • کم از کم ایک (1) دستاویز پر آپ کی فوٹو لازماً موجود ہونی چاہیئے۔
  • آپ کی تاریخ پیدائش والی کم از کم ایک (1) دستاویز۔

اگر آپ 10 سے 21 سال کی عمر کے اور/یا معذوری کا شکار ہیں اور آپ کے پاس ضروری پوائنٹس یا تصویری ID نہیں ہے تو آپ ایک نگہداشت کنندہ کے ساتھ درخواست دے سکتے/سکتی ہیں۔

آپ کون سی دستاویزات استعمال کر سکتے/سکتی ہیں، یہ جاننے کے لیے IDNYC دستاویز کیلکولیٹر (IDNYC Document Calculator)کا استعمال کریں۔


درخواست دینے کا طریقہ

  1. اپنے نزدیک اندراج مرکز تلاش کریں اور آن لائن اپنی اپائنٹمنٹ بک کریں۔ اپائنٹمنٹ کی ضرورت ہے۔
  2. 10 تا 13 سال کی عمر اور 14 سال اور اس سے زائد عمر والوں کے لیے وقت رہتے فارم پرنٹ کر کے پُر کریں اور اسے اپنی اپائنٹمنٹ پر لے کر آئیں یا اسے اپنی اپائنٹمنٹ پر پُر کریں۔
  3. 14 سال اور اس سے زائد عمر کے درخواست دہندگان مرکز اندراج پر جانے سے پہلے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
  4. اپنی دستاویزات جمع کریں اور اپنے ساتھ اپائنٹمنٹ پر لے کر آئیں۔ آپ کی ID کی تصویر اپائنٹمنٹ کے دوران لی جائے گی۔

مدد کیسے حاصل کی جائے

اپ ڈیٹ کردہ جنوری 7, 2022