یہ پروگرام ان خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو حمل کی مکمل نگہداشت اور دیگر طبی خدمات پیش کرتا ہے جو ریاست نیو یارک میں رہتی ہیں اور آمدنی اور رہائش کے رہنماء اصولوں پر پورا اترتی ہیں۔
- نوزائیدہ بچے پیدائش کے بعد کم از کم ایک سال کے لئے طبی نگہداشت کی خدمات وصول کرتے ہیں۔
- اگر آپ حاملہ اور غیر بیمہ شدہ ہیں، تو آپ NY State of Health Marketplace (ریاست نیویارک کی ہیلتھ مارکیٹ پلیس) کے ذریعے بیمہ منصوبے کے لئے سائن اپ کرنے کے لئے اہل ہو سکتی ہیں، اگرچہ اندراج کا دورانیہ ختم ہو گیا ہو۔
- امیگریشن حیثیت سے قطع نظر مفت کوریج دستیاب ہے۔
- ایسی خواتین کو، جنہیں دوران حمل Medicaid دستیاب تھی لیکن حمل کے بعد یہ سہولت ختم ہو گئی ہو، خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات تک توسیع شدہ رسائی دستیاب ہے۔
جو اہل ہے
اہلیت کے لیے، آپ کو ان سوالات کے جوابات ہاں میں دینے کے قابل ہونا چاہیئے:
- کیا آپ ریاست نیو یارک کی رہائشی ہیں؟
- کیا آپ آمدنی کے درج ذیل رہنماء اصولوں پر پورا اترتی ہیں؟ نوٹ: گھرانے میں حاملہ خواتین کے متوقع بچے شامل ہیں۔
اہل خانہ کی تعداد | ماہانہ آمدنی |
1 | $2,526 |
2 | $3,403 |
3 | $4,280 |
4 | $5,157 |
5 | $6,035 |
6 | $6,912 |
7 | $7,789 |
8 | $8,666 |
ہر اضافی فرد کے لیے، جمع کریں: | $878 |
درخواست دینے کا طریقہ
- معلوم کریں کہ Medicaid Prenatal Care Coverage (میڈی کیڈ قبل از ولادت نگہداشت کوریج) کے لئے آپ کہاں درخواست دے سکتی ہیں۔
- کسی In-Person Assistor (IPA) (شخصی معاون) کے ساتھ اندراج کروائیں یا اپنے قریب منتخب فراہم کنندگان ڈھونڈیں۔
- IPA ڈھونڈنے کے لیے 311 پر کال کریں۔
مدد کیسے حاصل کی جائے
کسی حمل نگہداشت فراہم کنندہ کا ریفرل حاصل کرنے کے لئے
- ریاست نیو یارک Growing Up Healthy ہاٹ لائن کو 800-522-5006 پر کال کریں
- New York State Department of Health (ریاست نیویارک محکمہ صحت) میں تشریف لائیں
- Human Resources Administration (انسانی وسائل انتظامیہ) کو 1399-557-718 پر کال کریں
دیگر صحت کے پروگرام
Health Insurance Assistance
NYC انسانی وسائل کی انتظامیہ (Human Resources Administration, HRA)؛ NYS محکمہ صحت (NYS Department of Health, NYS DOH)
کم لاگت اور مفت صحت بیمہ
اپنے سستے صحت بیمہ کے اختیارات کو سمجھنے اور پلان میں اندراج کرنے میں مدد حاصل کریں۔
NYC کیئر
NYC ہیلتھ + ہاسپیٹلز
صحت کی دیکھ بھال تک رسائی بغیر کسی قیت کے یا کم قیمت پر
NYC کے تمام رہائشیوں کے لئے صحت کی مکمل نگہداشت، ادائیگی کرنے کی اہلیت یا امیگریشن کی حیثیت سے قطع نظر۔
NYC 988
NYC محکمۂ صحت اور حفظان ذہنی صحت (NYC Department of Health and Mental Hygiene, DOHMH)
ذہنی صحت کی مدد کے لیے بات کریں، ٹیکسٹ کریں، یا چیٹ کریں
مفت اور نجی بات چیت، ٹیکسٹ یا چیٹ کے ذریعے ذہنی صحت سے متعلق خدمات آپ یا آپ کے کسی عزیز کے لیے ہر وقت دستیاب ہیں۔
تازہ کاری اپریل 19, 2022