اگر آپ کا خاندان $80,000 یا اس سے کم کماتا ہے یا اگر آپ 2022 میں $56,000 یا اس سے کم رقم کمانے والے واحد فائلر ہیں، تو آپ NYC مفت ٹیکس کی تیاری میں مفت ٹیکس فائل کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔ IRS کے مستند VITA/TCE رضاکار تیار کنندگان فائل کرنے میں آپ کی مدد کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔
- آپ کے 2022 کا ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 18 اپریل 2023 ہے۔
- ایسے بہت سے طریقے ہیں جن سے آپ NYC مفت ٹیکس کی تیاری کے ذریعے مفت فائل کر سکتے ہیں۔
- ورچوئل ٹیکس تیاری: تیار کنندہ 60-90 منٹ کی ورچوئل کال کے دوران آپ کی ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
- معاونت یافتہ ذاتی تیاری: اپنا ٹیکس ریٹرن خود مکمل کریں۔ آپ کے سوالات کا جواب دینے کے لیے ایک تیاری کنندہ فون یا ای میل کے ذریعے دستیاب ہو گا/ہو گی۔
- ڈراپ آف خدمت: اپنے ٹیکس کی دستاویزات چھوڑ جائیں اور بعد میں مکمل کردہ ریٹرن واپس لے جائیں
- بالمشافہ: اپنے نزدیک کے ٹیکس کی تیاری کے کسی مقام پر اپنے ٹیکسز مفت تیار کروائیں۔
- جب آپ اپنے ٹیکسز فائل کرواتے ہیں، تو آپ ٹیکس کریڈٹس جیسے کہ EITC، چائلڈ ٹیکس کریڈٹ یا بچوں اور زیرِ کفالت افراد کے ٹیکس کریڈٹ کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔ یہ ٹیکس کریڈٹس آپ کے ریفنڈ میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
- اگر آپ کو ریفنڈ حاصل ہوتا ہے، تو IRS وہ آپ کو ڈاک سے بھیج دیتا ہے یا اسے آپ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرا دیتا ہے۔
جو اہل ہے
آپ اس صورت میں ٹیکس کی مفت تیاری کے لیے اہلیت رکھتے ہیں کہ اگر آپ نے 2022 میں درج ذیل کو حاصل کیا ہو:
- $80,000 یا اس سے کم اور آپ کے ذمے زیرِ کفالت افراد ہوں
- $56,000 یا اس سے کم اور آپ کے ذمے زیرِ کفالت افراد نہ ہوں
آپ کو درخواست دینے کی کیا ضرورت ہے
ان دستاویزات کی فہرست ملاحظہ کریں جنہیں آپ کو اپنے ٹیکس فائل کروانے کے سلسلے میں ضرورت پیش آئے گی۔
درخواست دینے کا طریقہ
ورچوئل، بالمشافہ، یا ڈراپ آف سروس کے ذریعے ٹیکس کی تیاری میں مدد کے لیے NYC ٹیکس کی مفت تیاری ملاحظہ کریں۔
مدد کیسے حاصل کی جائے
- NYC مفت ٹیکس تیاری کے سلسلے میں FAQ ملاحظہ کریں۔
- ان ٹیکس کریڈٹس سے متعلق مزید جانیں جن کا آپ دعویٰ کر سکتے ہیں۔
دیگر نقدی اور خرچہ کے پروگرام
Fair Fares NYC (FFNYC)
NYC انتظامیہ برائے انسانی وسائل (Human Resources Administration, HRA)
آدھی قیمت میں سفر کریں
پبلک ٹرانسپورٹ پر %50 کی بچت کریں بشمول سب وے کے کرایوں، اہل بس کے کرایوں، اور Access-A-Ride پیرا ٹرانزٹ کی ٹرپس پر۔
ہنگامی اعانت / ون شاٹ ڈیل (One Shot Deal)
NYC انتظامیہ برائے انسانی وسائل (Human Resources Administration, HRA)
ہنگامی حالت کے دوران نقد
جو لوگ کسی غیر متوقع صورتحال یا حادثہ کی وجہ سے اخراجات پورے نہیں کر سکتے ہیں ان کے لیے مالی امداد۔
کمائی گئی آمدنی پر ٹیکس کریڈٹ (EITC)
NYC کا محکمہ برائے صارفین اور کارکنان کا تحفظ (Department of Consumer and Worker Protection، DCWP)؛ اندرونی محصول کی خدمت (Internal Revenue Service، IRS)
ملازمت کرنے والے افراد اور خاندانوں کے لیے ٹیکس کی بچت
کم سے متوسط آمدنی والے کارکنوں اور خاندانوں، خاص طور پر بچوں والوں کے لیے 11,000$ مالیت تک کا ٹیکس کریڈٹ۔
تازہ کاری فروری 9, 2023