ہنگامی حالت کے دوران نقد

ہنگامی اعانت / ون شاٹ ڈیل (One Shot Deal) | NYC انتظامیہ برائے انسانی وسائل (Human Resources Administration, HRA)

نقدی اور خرچہ نوجوان نوعمر بالغان نگہداشت فراہم کنندہ

اگر آپ اس وجہ سے اپنے بل ادا نہیں کر سکتے کہ آپ کی نوکری چھوٹ گئی، آپ کو اپنی نوکری سے کم ادائیگی مل رہی ہے یا آپ کو دیگر ہنگامی حالت جیسے غیر متوقع طبی صورتحال درپیش ہے تو آپ مدد پانے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ اس مدد کو "ہنگامی اعانت” یا "ون شاٹ ڈیل” کہا جاتا ہے۔

  • ہنگامی اعانت سے آپ کو مدد مل سکتی ہے اگر:
    • آپ کو بے گھری کا سامنا ہو رہا ہے یا اگر آپ کو مدد نہیں ملی تو آپ اپنی رہائش سے محروم ہو جائیں گے۔
    • آپ کی گیس یا بلی بند ہو گئی ہے، یا آپ کو ملنے والے نوٹس میں اس کے بند ہونے کی بات کہی گئی ہے۔
    • آپ چوری، آتش زدگی، یا قدرتی تباہی کی وجہ سے کپڑے، ذاتی سامان، یا فرنیچر سے محروم ہو گئے۔
    • آپ گھریلو تشدد سے متاثر ہوئے ہیں۔
    • آپ کو دیگر ایسے مسائل درپیش ہیں جو آپ کی یا آپ کی فیملی کی صحت و سلامتی کو متاثر کرتے ہیں۔
  • اگر آپ کو سپلیمنٹل سیکیورٹی انکم (Supplemental Security Income, SSI) نہیں ملتا ہے تو، آپ سے ہنگامی اعانت کا بعض یا کل حصہ واپس ادا کرنے کا تقاضا کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو اسے واپس ادا کرنا ہے تو HRA آپ کا بتائے گا۔
  • اگر آپ کی آمدنی ایک مخصوص رقم سے زیادہ ہے تو، آپ سے ایک معاہدے پر دست‍خط کرنے کو کہا جا سکتا ہے کہ آپ ہنگامی اعانت واپس ادا کریں گے۔
  • آپ ہنگامی اعانت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں چاہے یہ آپ کو پہلے مل چکی ہو۔ اگر آپ سے پچھلی گرانٹ واپس ادا کرنے کو کہا گیا تھا لیکن آپ نے واپس نہیں کی، تو نئی گرانٹ کے لیے آپ کی اہلیت متاثر ہو سکتی ہے۔

جو اہل ہے

اہلیت کا تعین علیحدہ علیحدہ کیس کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ جن عوامل پر غور کیا جا سکتا ہے ان میں شامل ہیں:

  • آمدنی (کمائی اور بغیر کمائی ہوئی)
  • خاندان کا حجم
  • ضرورت کی وجہ، جیسے ملازمت چھوٹ جانا
  • دستیاب بچتیں اور وسائل
  • رہائش کا سستا ہونا
  • معذوری
  • آگے چل کر مستقبل کے اخراجات کا منصوبہ
  • شہریت یا ترک وطن کی حالت

آپ کو درخواست دینے کی کیا ضرورت ہے

معاملہ در معاملہ کی بنیاد پر مخصوص دستاویزات طلب کی جائیں گی۔ ان میں شامل ہو سکتے ہیں:

  • سند ولادت یا سوشل سیکیورٹی نمبر اور/یا گھرانے کے ہر بالغ فرد کے لیے با تصویر آئی ڈی
  • آپ کے گھرانے کے سبھی ممبروں کے لیے آمدنی کا ثبوت
  • ماہانہ کرایہ، اور واجب الادا کرایہ کے لیے مکان مالک کی جانب سے بل یا خطوط
  • عدالتی آرڈرز کی نقول
  • لیز

آپ کی درخواست کے لیے HRA کو درکار معلومات انہیں دینے کے بعد، جتنی جلدی ممکن ہوگا وہ اس پر فیصلہ کریں گے۔

اگر HRA کو آپ سے مزید معلومات یا دستاویزات کی ضرورت پڑی تو وہ آپ کو ایک نوٹس بھیج سکتے ہیں۔


درخواست دینے کا طریقہ

ہنگامی اعانت کے لیے آن لائن ACCESS HRA کی ویب سائٹ یا ACCESS HRA موبائل ایپ کی معرفت درخواست دیں۔ عندیہ دیں کہ یہ "ون شاٹ ڈیل” کے لیے ہے۔

اپنے قریب ترین HRA جاب سنٹر پر جا کر بذات خود درخواست دیں۔

آپ کے درخواست دینے کے بعد، ہنگامی اعانت یا ون شاٹ ڈیل ملنے کے لیے آپ کا ایک انٹرویو ہونا ضروری ہے۔


مدد کیسے حاصل کی جائے

بذات خود مدد حاصل کریں

اپنے قریب میں کسی HRA جاب سنٹر پر جائیں۔

اگر اپ پناہ گاہ میں داخل ہونے کے خطرے میں ہیں تو، Homebase سے رابطہ کریں۔

HRA انفولائن کو کال کریں

718-557-1399 پر کال کریں
پیر تا جمعہ
8 بجے صبح تا 5 بجے شام۔

دیگر نقدی اور خرچہ کے پروگرام

Affordable Connectivity Program (ACP)

وفاقی مواصلات کمیشن (Federal Communications Commission, FCC)

انٹرنیٹ سروس پر ماہانہ رعایت

انٹرنیٹ سروس پر ماہانہ 30$ تک اور لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر پر 100$ تک کی رعایت حاصل کریں۔

Fair Fares NYC (FFNYC)

NYC‏ انتظامیہ برائے انسانی وسائل ‏(‏Human Resources Administration, HRA‏)

آدھی قیمت میں سفر کریں

پبلک ٹرانسپورٹ پر %50 کی بچت کریں بشمول سب وے کے کرایوں، اہل بس کے کرایوں، اور Access-A-Ride پیرا ٹرانزٹ کی ٹرپس پر۔

کمائی گئی آمدنی پر ٹیکس کریڈٹ (EITC)

NYC کا محکمہ برائے صارفین اور کارکنان کا تحفظ (Department of Consumer and Worker Protection، DCWP)؛ اندرونی محصول کی خدمت (Internal Revenue Service، IRS)

ملازمت کرنے والے افراد اور خاندانوں کے لیے ٹیکس کی بچت

کم سے متوسط آمدنی والے کارکنوں اور خاندانوں، خاص طور پر بچوں والوں کے لیے 11,000$ مالیت تک کا ٹیکس کریڈٹ۔

اپ ڈیٹ کردہ اپریل 12, 2022