بے گھر نوجوانوں کے لیے خدمات اور تعاون

بھگوڑے اور بے گھر نوجوانوں کے لیے ڈراپ ان سنٹرز | NYC محکمہ برائے ترقئ نوجوانان و معاشرہ (NYC Department of Youth and Community Development, DYCD)

رہائش نوجوان نوعمر بالغان

14–24 سال کی عمر کے بے گھر نوجوان ہنگامی پناہ گاہ کے لیے مدد اور ریفرلز حاصل کر سکتے ہیں۔

  • ڈراپ ان سنٹرز 14–24 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ایک محفوظ جگہ فراہم کرتے ہیں اور درج ذیل پر مشتمل خدمات پیش کرتے ہیں:
    • غذا
    • کپڑا
    • فون چارجنگ
    • شاورز، اور لانڈری
    • نگہداشت صحت
    • نوکری میں تعاون
    • کیس مینیجمنٹ، اور اضافی خدمات کے نام ریفرلز جیسے کرائسس سروسز پروگرام جو ہنگامی پناہ گاہ فراہم کرتے ہیں
  • خدمات ترک وطن کی حیثیت سے قطع نظر دستیاب ہیں۔

درخواست دینے کا طریقہ

مدد حاصل کرنے کے لیے ڈراپ ان سنٹر پر تشریف لے جائیں یا اسے کال کریں۔


مدد کیسے حاصل کی جائے

ویب سائٹ دیکھیں

DYCD کی جانب سے بھگوڑے اور بے گھر نوجوانوں کے لیے ڈراپ ان سنٹرز کے بارے میں مزید جانیں

DYCD کمیونٹی کنیکٹ کو کال کریں

پیر تا جمعہ، 9 بجے صبح تا 5 بجے شام

311 پر کال کریں

"Shelter for youth” کے بارے میں پوچھیں

دیگر رہائش کے پروگرام

NYC ہاؤسنگ کنیکٹ (NYC Housing Connect)

NYC ہاؤسنگ پریزرویشن اینڈ ڈیولپمنٹ (NYC Housing Preservation and Development, HPD) / NYC ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (Housing Development Corporation, HDC)

سستی رہائش کے لیے لاٹریاں

ایک آن لائن پورٹل جہاں آپ سستی یونٹ یا گھر کرایے پر لینے یا خریدنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ہوم بیس

NYC انسانی وسا‏ئل انتظامیہ

آپ کو اپنے گھر میں رہنے اور پناہ گاہ میں جانے سے بچانے میں مدد کرنے کیلئے خدمات

اگر آپ کو بے گھر ہونے کا خطرہ ہے تو، پناہ سے باہر رہنے اور مستقل طور پر رہائش پذیر رہنے کے لئے ہوم بیس مدد فراہم کرتا ہے۔

تازہ کاری ستمبر 30, 2021