NYC کے جو نوجوان 14-24 سال کی عمر کے ہیں وہ ہر موسم گرما میں بامعاوصہ نوکری کا تجربہ اور کیریئر کی چھان بین کے مواقع پا سکتے ہیں۔
- 14 اپریل 2023 تک درخواست دیں۔ انتخاب لاٹری پر مبنی ہے۔
- SYEP کا آغاز 5 جولائی 2023 کو ہوتا ہے اور یہ پیش کرتا ہے:
- کام کی تیاری کیلئے تربیت
- پروجیکٹ پر مبنی تعلیم
- مالی خواندگی کیلئے تربیت
- بامعاوضہ موسم گرما کی ملازمتیں
- معذور نوجوانوں کے لیے کام دستیاب ہے۔
جو اہل ہے
آپ اہل ہو سکتے ہیں اگر:
- نیو یارک سٹی میں رہتے ہیں
- 14-24 سال کی عمر کے ہیں
آپ کو درخواست دینے کی کیا ضرورت ہے
آپ کو درکار ہوگا:
- شناخت کا ثبوت جیسے کہ با تصویر ID۔
- سوشل سیکیورٹی کارڈ، دستخط شدہ۔
- عمر کا ثبوت جیسے سند پیدائش، با تصویر ID، یا پاسپورٹ۔
- پتہ کا ثبوت جیسے یوٹیلیٹی بل، موجودہ لیز، یا سرکاری ایجنسی کی طرف سے باضابطہ ڈاک۔
- ملازمت کی اجازت کا ثبوت جیسے پچھلے چھ مہینے سے رپورٹ کارڈ، اسکول کی نقل حرفی، یا ID کارڈ۔
آپ کو درج ذیل کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے:
- کام کاجی کاغذات کا ثبوت اگر آپ کی عمر 16-17 سال ہے۔
- آپ اپنے اسکول سے فعال کاغذات لے سکتے ہیں۔
- معذوری کا ثبوت اگر آپ کو معذوری لاحق ہے۔
- سلیکٹو سروس رجسٹریشن کا ثبوت اگر آپ کی شناخت 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مرد کی ہو۔
آپ کو 14-15 سال کی عمر یا 16-24 سال کی عمر کے بطور جو دستاویزات (انگریزی میں) درکار ہوں گی ان کی پوری فہرست دیکھیں۔
درخواست دینے کا طریقہ
14 اپریل 2023 تک درخواست دیں۔
- آن لائن - آن لائن درخواست مکمل کریں۔
- بذریعہ فون - درخواست دینے میں مدد پانے کے لیے SYEP کے فراہم کنندہ کو کال کریں۔ 14 تا 15 سال کے بچوں یا 16 تا 24 سال کے نوجوانوں کیلئے فراہم کنندگان کی فہرست دیکھیں۔
مدد کیسے حاصل کی جائے
- ڈپارٹمنٹ آف یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ (Department of Youth and Community Development, DYCD) سے SYEP کے بارے میں مزید جانیں۔ نیز، 14-15 سال کے بچوں یا 16-24 سال کے نوجوانوں کے لیے یہ FAQ دستاویزات دیکھیں
- مزید معلومات کے لیے 800-246-4646 پر کال کریں۔
دیگر کام کے پروگرام
Learn & Earn (سابقہ اِن سکول یوتھ پروگرام)
NYC شعبہ برائے یوتھ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ
ہائی اسکول میں کالج/کام کے لیے تیاری
Learn & Earn ہائی اسکول کے طلباء کو کالج اور اپنے کیریئرز کی تیاری کرواتے ہوئے اسکول میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
Train & Earn
NYC شعبہ برائے یوتھ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ
کم آمدنی والے 16 تا 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ملازمت کی تربیت اور ملازمت کے حصول میں مدد
ملازمت کی تربیت، ملازمت کے حصول کی خدمات اور تیاری تاکہ آپ کے ہائی اسکول کے مساوی سند (HSE) کے ٹیسٹس پاس کرنے میں آپ کی مدد کی جا سکے۔ ان نوجوانوں کیلئے دستیاب ہے جو برسر روزگار نہیں ہیں اور نہ اسکول میں ہیں۔
جابز پلس (Jobs Plus)
NYC ہاؤسنگ اتھارٹی (NYC Housing Authority, NYCHA)
عوامی رہائش کے باشندوں کے لئے ملازمت میں مدد
جابز پلس روزگار کا پروگرام ہے جو NYCHA کے باشندوں کو روزگار تلاش کرنے اور ان کی آمدنی میں اضافہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔
تازہ کاری اپریل 6, 2023