We Speak NYC انگریزی زبان سیکھنے والوں کی عمر 16 اور اس سے اوپر کے انگریزی سیکھنے اور خدمات تک رسائی میں مدد کرتا ہے۔ اس پروگرام میں آن لائن کلاسیں، ویڈیوز، ویب اور گھر پر آپ کے مشق کرنے کے لیے پرنٹ مواد موجود ہے۔
- We Speak NYC کی کلاسز آپ کو پانچوں بوروز کی کمیونٹی کلاسز میں گفتگو کی مہارتیں حاصل کرنے اور اس پر عمل کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
- COVID-19 کے سبب، کلاسیں آن لائن ہیں۔
- آن لائن کلاسیں ہفتے میں ایک بار، ہر ہفتے 7–10 ہفتوں تک ہوتی ہیں۔
- کلاسوں اور مواد کو متوسط انگریزی زبان کے متعلمین کے لیے بنایا گیا ہے۔
- ویڈیوز اور مواد نیو یارک کے ان باشندوں کے بارے میں کہانیاں سناتے ہیں جو پوری دنیا سے آئے ہیں اور شہر کی جانب سے پیش کی جانے والی کچھ اہم خدمات اور وسائل کی وضاحت کرتے ہیں۔
- ہر ویڈیو میں ایک اسکرپٹ، اسٹڈی گائیڈ اور فرہنگ کی مشق ہے۔
- آپ We Speak NYC کے لیے کلاس کی قیادت کرنے کے لیے رضاکارانہ کام یا کلاس کی میزبانی بھی کر سکتے ہیں۔
جو اہل ہے
کوئی بھی آن لائن کلاس کے لیے سائن اپ کرنے کے لیے اہل ہے۔ کلاس اور مواد 16 سال اور زائد عمر کے متوسط انگریزی زبان کے متعلمین کے لیے بنائے گئے ہیں۔
درخواست دینے کا طریقہ
آن لائن کلاس میں شامل ہوں
- متعلمین کے لیے: آن لائن کلاسیں ہفتے میں ایک بار ملتی ہیں اور 7 تا 10 ہفتوں تک چلتی ہیں۔ اپنے لیے مفید کلاس یہاں تلاش کریں۔
- آپ We Speak NYC کی ویڈیوز دیکھ کر بھی انگریزی سیکھنا شروع کر سکتے ہیں۔
- رضاکاروں کے لیے: کلاس کی قیادت کرنے کے لیے درخواست دیں
- پارٹنرز کے لیے: بالمشافہ کلاس کی میزبانی کے لیے درخواست دیں
بذریعہ فون اندراج کرائیں
- میئر کا دفتر برائے امور تارکین وطن کی اصل لائن 7654-788-212 کو کال کریں۔ کلاس تلاش کرنے اور لینے، کلاس کی قیادت کے لیے رضاکارانہ کام کرنے، یا پارٹنر میزبان سائٹ بننے کے لیے آپ سے WSNYC سے مربوط ہونے کو کہا جا سکتا ہے۔
مدد کیسے حاصل کی جائے
- مزید معلومات کیلئے We Speak NYC کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
- اگر آپ کے سوالات ہوں یا مزید جاننا چاہتے ہوں تو[email protected]پر ای میل کریں۔
- عام تبصروں یا سوالات کیلئے، MOIA کا ہم سے رابطہ کریں فارم یا7654-788-212 پر کال کریں۔
دیگر تعلیم کے پروگرام
کنڈرگارٹن اور ایلیمنٹری اسکول (Kindergarten & Elementary School)
NYC محکمہ تعلیم (Department of Education, DOE)
پبلک سکول: کنڈرگارٹن - 5 ویں جماعت
آپ کا بچہ جب پانچ سال کا ہو جائے تو اس کا کنڈرگارٹن میں داخلہ کروائیں۔ اپنے ایلیمنٹری اسکول کے اختیارات کے بارے میں جانیں۔
Pre-K سب کے لیے (Pre-K)
NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)
چار سال کے بچوں کے لیے مفت pre-K
اپنے بچے کا ایک مفت، پورے دن کے لیے، اور اعلیٰ معیار کے حامل Pre-K پروگرام میں اندراج کروائیں۔
3-K (3K)
NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)
تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے ابتدائی تعلیم
نیو یارک شہر کے تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے مفت، پورے دن کی اور اعلیٰ معیار کی تعلیم۔
تازہ کاری جنوری 3, 2022