بھرپور کھانے والا

بچہ چھوٹا بچہ کھانے کا وقت

کھانا کھاتے ہوئے اپنے بچے کو دیکھیں۔ کیا کھانے کے ذائقے اور جس طرح وہ محسوس ہوتا ہے اس پر وہ ردِ عمل دے رہے ہیں؟ وہ جیسی بھی شکلیں بنائیں ان کی نقلیں کریں اور ان کو ردِ عمل دیں۔ کیا وہ کوئی میٹھی چیز مثلاً پھل وغیرہ کھاتے ہوئے چہرے پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں؟ آپ پوچھی سکتی ہیں ”کیا تمہیں یہ رسیلا آم اچھا لگتا ہے؟” اس موقعے کو طوالت دیں اور ان سے کوئی دوسرا سوال پوچھیں یا ان کے کسی جواب پر تبصرہ کریں۔

دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے

یہاں پر کچھ اہم چیزیں ہو رہی ہیں۔ آپ اپنے بچے کے تجربات کی وضاحت کر رہی ہیں اور الفاظ میں ان کو جواب دے رہی ہیں۔ اس سے ان کو چیزوں اور زبان اور جذبات اور حرکات کو باہمی طور پر ملانے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ اس طرح کی گفتگو سے آپ کے اور آپ کے بچے کے درمیان تعلق مضبوط ہوتا ہے اور ساتھ ہی آپ کا بچہ سیکھتا بھی ہے۔

Share this tip


متعلقہ عمر سے متعلق گائیڈز

6 مہینے

آپ کا بچہ خوب سیکھ رہا ہے! ان کی افزائش کو سپورٹ کرنے میں مدد کیلئے ایونٹس، پروگرامز اور معلومات دریافت کریں۔

9 مہینے

آپ کے بچے کو سیکھنے کیلئے درکار ہر چیز آپ کے پاس موجود ہے! تجاویز اور وسائل دریافت کریں جو آپ کے بچے کی نشونما میں سپورٹ کر سکتی ہیں۔

1 سال

آپ کا بچہ سیکھ رہا ہے اور بڑا ہو رہا ہے! انہیں سپورٹ کرنے کیلئے ایونٹس، پروگرامز اور تجاویز تلاش کریں۔

اس جیسے مزید تجاویز

آپ کا بچہ اگر باورچی خانے میں آپ کو کچھ کرتے ہوئے دلچسپی سے ... اس تجویز کو آزمائیں
کھانا کھاتے ہوئے ایک دوسرے کو کھلائیں، بچے سے کہیں کہ وہ بھی... اس تجویز کو آزمائیں