7 سال

اس عمر کیلئے تجاویز، ٹولز اور سپورٹ دریافت کریں

7 سال کے قریب، آپ کا بچہ دوسروں کا نقطہ نظر سمجھنا شروع کر رہا ہے! وہ بورڈ گیمز بھی کھیل سکتے ہیں، سیڑھیوں سے اوپر نیچے بھاگ سکتے ہیں اور خود سے پڑھ سکتے ہیں۔ آپ کا اپنی کتابیں نکالنا آپ کے بچے کو گھر پر پڑھنے کی صلاحیت کی پریکٹس کرنے میں مدد کرے گا۔ اپنے بچے کی نشونما سے متعلق مزید جاننے، اسکول سے پہلے اور بعد میں دستیاب وسائل دریافت کرنے اور NYC پر مفت ایونٹس تلاش کرنے کیلئے نیچے اسکرول کریں۔

اسکول کے بعد بڑھنے کی NYC گائیڈ

اس سیمیسٹر میں اپنے بچے کیلئے نئی سرگرمیاں ڈھونڈ رہے ہیں؟ اپنے 7 سال کے بچے کو فعال رکھنے، سکھانے اور مزے کروانے کیلئے مفت اور کم لاگت والے پروگرامز تلاش کرنے کیلئے اسکول کے بعد کی بڑھنے کی NYC گائیڈ ملاحظہ کریں۔

سنگ میل

وہ صلاحیتیں جو بچے کھیلتے، سیکھتے، بولتے، ایکٹ کرتے اور حرکت کرتے ڈیولپ کرتے ہیں انہیں سنگ میل کہا جاتا ہے۔ اپنے بچے کی نشونما کو سمجھنے میں مدد کیلئے سنگ میلوں سے متعلق جانیں اور اگر آپ کو خدشات ہوں تو فوری کارروائی کریں۔

تقریباً 7 سال کی عمر کی کئی بچے:

  • سوشل

    • دوستوں کی پسیندیدگی اور قبولیت چاہتا ہے
    • باریاں لے سکتا ہے اور دوسروں کے ساتھ اچھے طریقے سے کھیل سکتا ہے
    • دوسروں کی نقطہ نظر سے آگہی ظاہر کرتا ہے
  • کمیونکیشن

    • بولنے کے زیادہ تر ساؤنڈز میں مہارت حاصل ہے اور روانی سے بولتا ہے
    • عام چیزوں کی وضاحت کرنا اور وہ کس لیے استعمال ہوتی ہیں
    • لمبی گفتگوئیں کرنا اور لطیفے سنانا
    • روزانی کی بنیاد پر روٹین سمجھنا اور اس کی پیروی کرنا
    • فون استعمال کرنا
    • باآواز بلند پڑھنا
  • سیکھنا

    • ایک جیسا اور الٹ کا آئیڈیا سمجھنا
    • خود سے پڑھنا شروع کرنا اور عمر کی مناسبت سے کتابیں پسند کرنا
    • زیادہ مشکل اشکال نقل کرنے جیسے ہیرا
    • خود سے جوتوں کے تسمے باندھنا
    • بورڈ گیمز کھیلنا اور قوانین سمجھنا
  • جسمانی نشونما

    • گیند پھینکنا، کیچ کرنا اور کک مارنا
    • دودھ کے دانت گرنا شروع ہونا
    • سیڑھیوں سے اوپر نیچے بھاگنا
    • دیکھے بغیر ایک ٹانگ پر بیلنس کرنا
    • خود کپڑے پہننا
    • 2 پہیوں والی سائیک چلانا (اگر سکھائی جائے)
  • صحت

    • روزانہ 5 اونس اناج لینا (جیسے 1 کپ ناشتے کا سیریل پلس 1 بڑا ترتلا)
    • روزانہ ڈیڑھ کپ سبزیاں لینا (جیسے 3 درمیانی گاجریں)
    • روزانہ ایک سے ڈیڑھ کپ پھل لینا (جیسے 1 درمیانہ یا بڑا سیب یا ایک سے ڈیڑھ کپ 100٪ پھلوں کا جوس)
    • روزانہ 4 اونس گوشت اور بینز لینا (جیسے ایک چھوٹا مرغی کا سینے کا پیس پلس 1 انڈہ)
    • روزانہ دو سے ڈھائی کپ دودھ لینا
    • روزانہ ایک گھنٹہ درمیانی اور زیادہ شدت والی جسمانی سرگرمی کرنا، بشمول کئی 15 منٹ دورانیے کی سرگرمی
    • سونے کے علاوہ 2 یا زائد گھنٹوں تک غیر فعال نہ ہونا
    • روزانہ تقریباً 9-11 گھنٹے سونا
    • شاٹس کے ساتھ شیڈول پر رہنا

ڈاکٹر، استاد یا سماجی کارکن سے بات کر کے فوری کارروائی کریں اگر آپ کا بچہ:

  • ایکٹ ارلی

    • ہدایات کی پیروی کرنے میں مشکل ہوتی ہے
    • لکھتے ہوئے اکثر حروف الٹے بنا دیتا ہے
    • قینچیاں استعمال کرنے میں مشکل ہوتی ہے
    • اسکول جانے سے خوفزہ محسوس ہوتا ہے
    • دن میں پینٹ میں پیشاب کرتا ہے
    • دوستوں سے بات کرتے یا کلاس روم میں اکثر گھبرایا رہتا ہے
    • کسی بڑے کی مدد کے ساتھ بھی آسان چیزیں نہیں کر سکتا
    • سمجھوتا نہیں کرتا یا لچک نہیں دکھاتا
    • پیر ہوا میں آتے ہی اکثر لڑکھڑاتا ہے یا گر جاتا ہے

کے پروگرام

اپنی فیملی کی ترقی کیلئے درکار سپورٹ تلاش کریں

SchoolFood

NYC شعبۂ تعلیم

اسکول میں ناشتہ اور دوپہر کا کھانا

NYC کے طلباء اسکول کے ہر دن مفت ناشتے اور دوپہر کے کھانے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اسکول کے صحت کے مراکز

NYC شعبہ تعلیم/NYC محکمہ صحت اور ذہنی حفظان صحت

اسکولوں میں مفت صحت کی دیکھ بھال

طلباء اپنے اسکول میں مفت صحت کی دیکھ بھال کی خدمت حاصل کرسکتے ہیں۔

NYC کا اسکول سے فارغ اوقات کا جامع نظام (COMPASS NYC)

NYC شعبہ برائے یوتھ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ

طلباء کے لیے اسکول سے فارغ اوقات کے پروگرام

COMPASS NYC کے پاس کنڈرگارٹن کے چھوٹے بچوں سے لے کر 12ویں گریڈ تک کے نوجوانوں کے لیے سینکڑوں پروگرام موجود ہیں۔

ایونٹس

دیکھیں کہ آپ کی فملی مفت میں NYC میں کیا کر سکتی ہے