ہنگامی غذائی اشیاء ابھی حاصل کریں

ہنگامی غذائی امداد پروگرام (EFAP) | NYC انسانی وسا‏ئل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA)

غذا ہر کوئی

مفت غذائی اشیاء فوراً حاصل کرنے کے دو طریقے ہیں: کسی غذائی اشیاء کی پینٹری سے اشیائے خوردنوش حاصل کریں، یا کسی کمیونٹی باورچی خانے سے پکا ہوا کھانا۔ Food Help NYC استعمال کرتے ہوئے قریب ترین غذائی اشیاء کی پینٹریز اور کمیونٹی باورچی خانے ڈھونڈیں۔

  • ہنگامی خوراک اور بھوک کے تقاضوں کے لیے، ایمرجنسی فوڈ اسسٹنس پروگرام کو311 پر کال کریں۔ آپ کو قریب ترین غذائی اشیاء کی پینٹریز اور کمیونٹی باورچی خانوں کے اوقات کار اور وہاں تک پہنچنے کا راستہ بتایا جائے گا۔
  • ہنگامی غذائی امداد کے لئے ہر کوئی اہلیت رکھتا ہے، اس سے قطع نظر کہ آپ کی امیگریشن کی حیثیت کیا ہے اور آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں.
  • اگر آپ کو غذائی اشیاء خریدنے میں اکثر مدد درکار ہوتی ہے، تو ACCESS NYC استعمال کریں یہ دیکھنے کے لئے کہ آیا آپ SNAP (فوڈ اسٹیمپس) اور دیگر بینیفٹس کے لئے اہل ہیں.

دیگر غذا کے پروگرام

خواتین، شیرخواروں اور بچوں کے لیے خصوصی ضمنی غذائی پروگرام (WIC)

ریاست نیویارک شعبۂ صحت

خاندانوں کے لیے صحت بخش غذائی اشیاء

مفت صحت بخش غذا، صحت مند کھانوں کے حوالے سے مشاورت، چھاتی کا دودھ پلانے کے حوالے سے معاونت اور خواتین، شیر خواروں اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لیے حوالے۔

غذائی امداد کا ضمنی پروگرام (SNAP)

NYC انسانی وسا‏ئل انتظامیہ

غذائی اشیاء خریدنے کے لئے رقم

SNAP کے بینیفٹس سے آپ کو اپنے خاندان کو تازہ اور صحت مند کریانہ کے سامان کے ساتھ کھانا کھلانے میں مدد مل سکتی ہے۔

NeON تغذیہ بخش کچنز

NYC محکمہ آزمائش (NYC Department of Probation)

خوراک اور غذائیت سے متعلق معلومات

کمیونٹی میں آزمائشی کلائنٹس اور دیگر افراد مفت کھانا، صحت بخش کھانوں کی ترکیبیں، غذائیت سے متعلق معلومات اور کھانا پکانے کے عملی مظاہرے کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

اپ ڈیٹ کردہ جولائی 11, 2022