SNAP سے کریانہ کا سامان (گروسریز) خریدنے کے لیے مدد حاصل کریں۔ SNAP کے بینیفٹس کو بعض اوقات فوڈ اسٹیمپس بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بینیفٹس بذریعہ ڈیبٹ کارڈ ملتے ہیں جو آپ بہت سے کریانہ اسٹورز اور کسانوں کے بازاروں میں استعمال کر سکتے/سکتی ہیں۔
- آپ نقد اعانت، SNAP اور Medicaid کی تجدید کے لیے تمام بیک وقت کیش اسسٹنس ایپلیکیشن کے ذریعے ACCESS HRA پر درخواست دے سکتے ہیں۔
- اگر آپ اہل ہیں، تو آپ کو 30 دنوں کے اندر اپنی مراعات حاصل ہو جائیں گی۔
- SNAP حاصل کرنے کے لیے آپ کا امریکی شہری ہونا ضروری ہے یا ترک وطن کی تسلی بخش حالت ضرور ہونی چاہیے۔
- آپ کسی ایسے شخص کو آپ کے لیے درخواست دینے کی اجازت دے سکتے ہیں جو آپ کے گھریلو حالات سے واقف ہے۔
- آپ کو اپنی درخواست جمع کرانے کے بعد ایک انٹرویو مکمل کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ اگر مزید معلومات کی ضرورت ہوئی تو HRA کا اہلکار آپ کو کال کرے گا۔
- NYCHA کے تمام رہائشی اور SNAP وصول کنندگان جن کی عمریں 16 سال یا اس سے زیادہ ہیں Citi Bike کی رعایت والی رکنیت کے اہل ہیں۔ ہر ماہ 5$ کے عوض، آپ کو Manhattan, Brooklyn, Queens اور جرسی سٹی میں 45 منٹ کے لامحدود اسفار اور ہزاروں بائک تک رسائی حاصل ہوگی۔
جو اہل ہے
یہ پروگرام کئی چیزوں کو دیکھ کر فیصلہ کرتا ہے کہ آیا آپ اہل ہیں یا نہیں۔ ان میں شامل ہیں:
- آپ کتنے پیسے کماتے ہیں
- آپ کو مراعات سے کتنی رقم ملتی ہے
- آپ کے گھر میں کتنے لوگ ہیں
- آپ کی شہریت یا ترک وطن کی حیثیت کیا ہے
آپ کو درخواست دینے کی کیا ضرورت ہے
SNAP کے لیے اہلیت پانے کے لیے آپ کو درج ذیل چیزوں کو ثابت کرنا ہو گا:
- آپ کی شناخت: جیسے باتصویر ID، ڈرائیور کا لائسنس، پاسپورٹ، حقوق قومیت عطا ہونے کا سرٹیفیکیٹ یا ہسپتال کے ریکارڈز۔
- آپ کی رہائش: جیسے آپ کے مالک مکان کا بیان، کرایہ کی موجودہ رسید، لیز یا رہن کے ریکارڈز۔
- آپ کی آمدنی (اگر کوئی ہے): جیسے حالیہ تنخواہ کی رسید، کاروباری ریکارڈ، موجودہ ٹیکس ریٹرن یا بے روزگاری انشورینس بینیفٹ کی اسٹیٹمنٹ۔
- شہریت یا امیگریشن کی حیثیت: جیسے آپ کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ، امریکی پاسپورٹ یا فوج میں ملازمت کے ریکارڈز۔
-
- SNAP کی وصولی آپ کے امیگریشن کیس پر اثر انداز نہیں ہو گی اور نہ ہی ملک سے آپ کی بے دخلی کا سبب بنے گی۔
-
آپ ثبوت کے طور پر مزید کیا کچھ استعمال کر سکتے/سکتی ہیں، یہ جاننے کے لیے SNAP کی رہنما دستاویز ملاحظہ کریں۔
درخواست دینے کا طریقہ
بہت سے طریقے ہیں جن سے آپ SNAP کے لیے درخواست دے سکتے ہیں:
- ACCESS HRA کے ذریعے آن لائن درخواست دیں۔ آپ بیک وقت نقد اعانت، SNAP اور Medicaid کی تجدید تمام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
- کسی بھی SNAP سنٹر میں جا کر یا شرکت کرنے والی کمیونٹی پر مبنی تنظیم (Community-Based Organization, CBO) پر ذاتی طور پر درخواست دیں۔
- اگر آپ نقد اعانت کے لیے درخواست دے رہے ہیں، تو آپ HRA جاب سنٹر میں جا کر SNAP کی مراعات کے لیے بیک وقت درخواست دے سکتے ہیں۔
- ڈاک یا فیکس کے ذریعے درخواست دیں: ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں یا HRA انفو لائن کو
- 718-557-1399 پر کال کریں تاکہ آپ کو درخواست بھیجی جائے۔ اپنی مکمل کردہ درخواست کو 1111-639-917 پر فیکس کریں یا درج ذیل پتہ پر ڈاک سے بھیجیں:
Division of SNAP Services, Mail Application & Referral Unit (MARU)
P.O. Box 24510
Brooklyn, NY, 11201
مدد کیسے حاصل کی جائے
- مزید معلومات کے لیے SNAP کی ویب سائیٹ ملاحظہ کریں۔
- SNAP کے لیے درخواست دینے میں مدد کے لیے HRA انفو لائن کو 1399-557-718 پر کال کریں۔
- ذاتی طور پر مدد حاصل کرنے کے لیے SNAP سنٹر یا اپنی کمیونٹی پر مبنی تنظیم (CBO) میں جائیں۔
- تارکین وطن امداد حاصل کرنے کے لئے ActionNYC کے ساتھ اپائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
دیگر غذا کے پروگرام
ہنگامی غذائی امداد پروگرام (EFAP)
NYC انسانی وسائل انتظامیہ (NYC Human Resources Administration, HRA)
ہنگامی غذائی اشیاء ابھی حاصل کریں
مفت غذائی اشیاء فراہم کرنے والی غذائی اشیاء کی پینٹریز اور کمیونٹی باورچی خانے فوراً تلاش کریں۔
خواتین، شیرخواروں اور بچوں کے لیے خصوصی ضمنی غذائی پروگرام (WIC)
ریاست نیویارک شعبۂ صحت
خاندانوں کے لیے صحت بخش غذائی اشیاء
مفت صحت بخش غذا، صحت مند کھانوں کے حوالے سے مشاورت، چھاتی کا دودھ پلانے کے حوالے سے معاونت اور خواتین، شیر خواروں اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لیے حوالے۔
گرین کارٹس
NYC محکمہ صحت اور ذہنی حفظان صحت (NYC Department of Health & Mental Hygiene)
تازہ پیداوار موبائل کارٹس
اپنے محلے میں تازہ پیداوار تلاش کریں۔
تازہ کاری مئی 12, 2023