13-14 سال

اس عمر کیلئے تجاویز، ٹولز اور سپورٹ دریافت کریں

آپ کا نو عمر جوان بہت سی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے! اس مرحلے پر وہ اپنا مڈل اسکول مکمل کر کے ہائی اسکول شروع کر سکتے ہیں، اپنی پہلی نوکری شروع کر سکتے، بلوغت کا تجربہ لے سکتے ہیں اور رومانٹک رشتوں میں دلچسپی لے سکتے ہیں۔ آپ کے نو عمر جوان کے دوست ان کی زندگی کا ایک زیادہ اہم حصہ بن سکتے ہیں، مگر آپ بھی اپنی اہمیت برقرار رکھ سکتے ہیں۔

ذیل میں نو عمر جوانوں کی نشونما سے متعلق مزید جانیں، دستیاب وسائل دریافت کریں اور مفت سرگرمیاں تلاش کریں۔

سنگ میل

ڈیولپمنٹ نوجوانی کے سالوں سے جوانی تک جاری رہتی ہے! اپنے نو عمر جوان کی افزائش اور اس دلچسپ وقت کے دوران کیا توقع رکھنی ہے اس متعلق مزید جانیں۔

تقریباً 13-14 سال کی عمر کے کئی نو عمر بچے:

  • سوشل

    • جذبات اور رویوں کو بہتر طریقے سے کنٹرول کر سکتے ہیں
    • مخالف صنف کے ساتھ دوستی کرنا شروع کرنا
    • جسم کی ساخت، اچھا دکھنا اور کپڑوں سے متعلق زیادہ پرواہ کرنا
    • صحیح اور غلط سے متعلق مسائل کی زیادہ پرواہ کرنا
  • کمیونکیشن

    • تمثیلی اور حقیقی زبان میں فرق سمجھنا
    • یہ سمجھنا کہ الفاظ کو مختلف سیاق و سباق میں کیسے استعمال کیا جاتا ہے
  • سیکھنا

    • مختلف قسم کی کتابیں پڑھنا اور ان کے آئیڈیاز سے متعلق لکھنا
    • پیچیدہ آئیڈیاز سے متعلق بات کرنے کیلئے بڑا ذخیرہ الفاظ استعمال کرنا
    • بنیادی ریاضی بشمول جمع، تفریق، ضرب اور تقسیم پر مہارت حاصل کرنا
  • جسمانی نشونما

    • شہوانیت سے متعلق آگہی
    • ڈیوڈرنٹ استعمال کرنا
    • بلوغت کی علامات دکھانا
  • صحت

    • روزانہ 6 سے 8 اونس اناج لینا (یسے 1 خمیری روٹی پلس 1 کپ چاول)
    • روزانہ ڈھائی سے 3 کپ سبزیاں لینا (جیسے 1 بڑی مرچ پلس 2 بڑے پتر سیلی )
    • روزانہ ڈیڑھ سے دو کپ پھل لینا (جیسے 1 کیلا پلس خشک پھل کا آدھا کپ)
    • روزانہ 5 سے 6 اونس گوشت اور بینز لینا (جیسے ایک ٹونا کا کین پلس 2 انڈے)
    • روزانہ 3 کپ دودھ پینا
    • روزانہ 1 گھنٹہ جسمانی سرگرمی کرنا
    • روزانہ تقریباً 8-10 گھنٹے سونا

جیسے جیسے آپ کا نو عمر جوان، جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتا ہے، ان علامات پر نظر رکھیں جو ان کے خطرے یا مصیبت میں ہونے کی نشادہی کریں، بشمول اگر وہ:

  • ایکٹ ارلی

    • شدید موڈ شفٹس، جیسے ایک پل میں خوش اور پر جوش اور دوسرے پل میں اداس اور مایوس ہونا
    • دن میں 10 گھنٹے سے زائد سونا یا اپنی نیند کے پیٹرن تبدیل کرنا
    • اکیلے بہت زیادہ وقت گزارنا

کے پروگرام

اپنی فیملی کی ترقی کیلئے درکار سپورٹ تلاش کریں

IDNYC

NYC انسانی وسا‏ئل انتظامیہ

نیویارک شہر کا مفت ID کارڈ

IDNYC اکثر سرکاری ID کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سمر ‎یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام (SYEP)

NYC‏ ڈپارٹمنٹ آف یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ (‏Department of Youth & Community Development, DYCD‏)

نوجوانوں کے لیے بامعاوضہ موسم گرما میں ملازمت کے تجربات

14 تا 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے چھ ہفتوں تک کا بامعاوضہ تجربہ۔

NYC کا اسکول سے فارغ اوقات کا جامع نظام (COMPASS NYC)

NYC محکمہ یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹDepartment of Youth & Community) Development, DYCD)

طلباء کے لیے اسکول سے فارغ اوقات کے پروگرام

COMPASS NYC کے پاس کنڈرگارٹن کے چھوٹے بچوں سے لے کر 12ویں گریڈ تک کے نوجوانوں کے لیے سینکڑوں پروگرام موجود ہیں۔