2 سال

اس عمر کیلئے تجاویز، ٹولز اور سپورٹ دریافت کریں

آپ کے بچے کی نشو نما تیزی سے ہو رہی ہے! اس وقت کے دوران، انہیں شناسا لوگوں کے نام یاد رہ سکتے ہیں، آسان ہدایات کی پیروی کر سکتے ہیں اور ادھر ادھر بھاگ سکتے ہیں (اور کبھی کبھار گر بھی سکتے ہیں)۔ آپ کا چھوٹا بچہ آپ سے سیکھنا پسند کرتا ہے لہذا آپ نوٹس کریں گے کہ وہ آپ کی نقل کر رہا ہے!

اپنے چھوٹے بچے کی نشو نما کے متعلق مزید جانیں، مفت یا کم قیمت بچوں کی نگہداشت کے آپشنز دریافت کریں اور NYC میں مفت سرگرمیاں تلاش کریں۔

ذہن کی افزائش

آپ کا بچہ اگر باورچی خانے میں آپ کو کچھ کرتے ہوئے دلچسپی سے دیکھ رہا ہے، مثلاً پیالے یا کپ میں پانی انڈیلتے ہوئے تو آپ اس کو بتائیں کہ آپ کیا کر رہی ہیں۔ اس طرح کہیں ''پانی کپ میں جاتا ہے۔'' یہ دیکھیں کہ ان کا کیا ردِ عمل ہو تا ہے۔ ہو سکتا ہے وہ آپ کو اور پھر کپ کو دیکھیں۔

دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے

آپ جب یہ نوٹ کرتی ہیں کہ وہ کس چیز میں دلچسپی لے رہے ہیں تو آپ ان کے آس پاس موجود دنیا کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے پر ان کو اکساتی ہیں۔ جب آپ اس بارے میں بات کرتی ہیں کہ آپ کیا کر رہی ہیں تو آپ ان کو بہت سے نئے الفاظ سے متعارف کرواتی اور چیزوں کو الفاظ سے جوڑنے میں مدد کرتی ہیں۔
Vroom

سنگ میل

جو صلاحیتیں بچے کھیلتے، سیکھتے، بولتے، ایکٹ کرتے اور حرکت کرتے ہوئے ڈیولپ کرتے ہیں انہیں سنگ میل کہا جاتا ہے۔ اپنے چھوٹے بچے کی نشونما کو سمجھنے کیلئے سنگ میل سے متعلق جانیں اور خدشات کی صورت میں فوری کارروائی کریں۔

تقریباً 2 سال کے کئی چھوٹے بچے:

  • سوشل

    • دوسروں کی نقل کرنا خاص کر بالغان اور بڑے بچوں کی
    • دوسرے بچوں کے ساتھ خوش رہنا
    • زیادہ آزادی دکھانا، اپنے بل پر زیادہ کرنا
    • بعض اوقات جان کر وہ کرنا جس سے انہیں روکا جائے
    • زیادہ تر دوسرے بچے کے ساتھ رہ کر اکیلے کھیلنا، مگر ان کو شامل کرنا شروع کرنا
  • کمیونکیشن

    • جب کیس چیز یا تصویر کا نام لیا جائے تو اس کی طرف اشارہ کرنا
    • مانوس لوگوں اور جسم کے اعضاء ک نام پتہ ہونا
    • 2 سے 4 الفاظ کے جملے بولنا
    • گفتگو میں سنے گئے الفاظ دوہرانا
    • آسان ہدایات کی پیروی کرنا جیسے 'اپنے جوتے اٹھا کر یہاں رکھیں'
  • سیکھنا

    • 2 یا 3 تہوں میں دبی چیز بھی ڈھونڈ لینا
    • اشکال یا رنگ پہچاننا شروع کرنا
    • مانوس کتابوں کے جملے اور نظمیں مکمل کرنا
    • آسان سے یقین بنانے والے کھیل کھیلنا
    • 4 یا زائد بلاکس سے ٹاورز بنانا
    • ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ کی نسبت زیادہ استعمال کرنا شروع کرنا
    • تصویری کتاب میں چیزوں کا نام بتانا جیسے بلی، پرندہ یا کتا
  • جسمانی نشونما

    • پنجے کے سرے پر کھڑا ہونا
    • بھاگنا شروع کرنا
    • مدد کے بغیر فرنیچر کے اوپر چڑھنا اور نیچے اترنا
    • سیڑھیوں پر پکڑ پکڑ کر اوپر اور نیچے جانا
    • ہاتھ سے گیند پھینکنا
    • سیدھی لکیریں یا سرکلز بنانا یا نقل کرنا
  • صحت

    • روزانہ 3 اناج کے اونس لینا (جیسے ایک کپ ناشتے کا سیریل پلس ایک کپ چاول)
    • روزانہ ایک کپ سبزیاں لینا (جیسے 2 درمیانی گاجریں یا 1 بڑا ٹماٹر)
    • روزانہ 2 کپ پھل لینا (جیسے ایک چھوٹا سیب پلس 1 کیلا)
    • روزانہ 2 کپ گوشت اور بینز لینا (جیسے ٹرکی کے 2 سینڈویچ سلائس یا آدھا کپ مسور)
    • روزانہ 2 کپ دودھ لینا
    • روزانہ کم از کم 30 منٹ بالغ کی زیر نگرانی جسمانی سرگرمی
    • روزانہ تقریباً 12-14 گھنٹے سونا
    • شاٹس کے ساتھ شیڈول پر رہنا

ڈاکٹر، استاد یا سماجی کارکن سے بات کر کے فوری کارروائی کریں اگر آپ کا بچہ:

  • ایکٹ ارلی

    • 2 لفظی جملے استعمال نہیں کرتا (جیسے 'دودھ پینا')
    • عام چیزیں جیسے برش، چمچ یا کانٹے کے ساتھ کیا کرنا ہے نہیں معلوم
    • ایکشنز یا الفاظ کی نقل نہیں کرتا
    • آسان ہدایات کی پیروی نہیں کرتا
    • ٹھیک سے نہیں چلتا

کے پروگرام

اپنی فیملی کی ترقی کیلئے درکار سپورٹ تلاش کریں

ابتدائی مداخلت کا پروگرام (EIP)

NYC محکمہ صحت اور ذہنی حفظان صحت (DOHMH)

معذور بچوں اور نونہالوں کے لیے مدد

ابتدائی مداخلت خاندانوں کے ساتھ معذور اور نشوونما میں تاخیر کا شکار نوزائیدہ بچوں اور چلنا سیکھنے والے نونہالوں کے لئے معاونت کا ایک رضاکارانہ پروگرام ہے۔

شیرخوار اور نونہال

NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)

چھ ہفتے سے لے کر دو سال کی عمر تک کے بچوں کے لیے مفت یا کم قیمت پر نگہداشت اطفال

ابتدائی نگہداشت اطفال اور تعلیمی خدمات روزانہ 10 گھنٹے تک کے لیے ہیں۔

3-K (3K)

NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)

تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے ابتدائی تعلیم

نیو یارک شہر کے تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے مفت، پورے دن کی اور اعلیٰ معیار کی تعلیم۔