10 سال

اس عمر کیلئے تجاویز، ٹولز اور سپورٹ دریافت کریں

جیسے جیسے آپ کا 10 سال کا بچہ بڑا ہوتا ہے وہ اپنے ذخیرہ الفاظ بڑھائے گا اور دوسروں کے ساتھ مزید با اعتماد طریقے سے تعامل کرے گا۔ ان کے کپڑے بھی بار بار چھوٹے پڑیں گے! بلوغت کے جسمانی اور جذباتی تغیرات سے متعلق بات کرنا انہیں آگے آنے والی بڑی تبدیلیوں کیلئے تیار کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ اپنے 10 سال کے بچے کی نشو نما سے متعلق مزید جاننے، اسکول کے دوران اور اسکول کے بعد دستیاب وسائل دریافت کرنےاور NYC پر مفت ایونٹس ڈھونڈنے کیلئے نیچے اسکرول کریں۔

سنگ میل

وہ صلاحیتیں جو بچے کھیلتے، سیکھتے، بولتے، ایکٹ کرتے اور حرکت کرتے ڈیولپ کرتے ہیں انہیں سنگ میل کہا جاتا ہے۔ اپنے بچے کی نشونما کو سمجھنے میں مدد کیلئے سنگ میلوں سے متعلق جانیں اور اگر آپ کو خدشات ہوں تو فوری کارروائی کریں۔

تقریباً 10 سال کی عمر کے کئی بچے:

  • سوشل

    • سماجی مسئلے حل کرنا جیسے دوستوں یا بہن/بھائیوں کے ساتھ جھگڑے
    • اپنے قریبی لوگوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کی چاہت
    • رائے اور اخلاقی اقدار ڈیولپ کرنا اور آزمانا جاری رکھنا
    • اپنی روزمرہ کی زندگی سے ہٹ کر چیزوں میں زیادہ دلچسپی دکھانا
  • کمیونکیشن

    • فیملی سے باہر کے بچوں اور بڑوں سے طویل گفتگوئیں کرنا
    • سطروں کے بغیر اچھے طریقے سے لکھنا
    • زیادہ پختہ طریقوں سے لکھنا
    • احساسات اور جذبات کا الفاظ کے ذریعے اظہار کرنا
  • سیکھنا

    • پیچیدہ طریقے سے لکھے گئے جملے سمجھنا
    • مرحلوں میں لمبے بابوں والی کتاب پڑھنا، جہاں سے چھوڑا وہیں سے شروع کرنا
    • اپنی دلچسپی کے نان فکشن موضوعات پر مبنی کتابیں اور رسالوں سے لطف اندوز ہونا
    • جمع اور تفریق کرنے میں آسانی ہونا
    • فریکشنز، ضرب اور تقسیم کی مشقیں شروع کرنا
    • وقت، وزن اور فاصلے کے تصورات میں مہارت حاصل کرنا
  • جسمانی نشونما

    • بہتر لکھائی اور زیادہ تفصیلی آرٹ کے ساتھ ہاتھوں کی حرکت پر زیادہ کنٹرول ہونا
    • ڈرا کرنے، پینٹ کرنے، سینے اور آلات موسیقی بجانے جیسی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونا
    • اعتماد کے ساتھ بھاگنا، اوپر چڑھنا، بائک چلانا یا اسکیٹ کرنا
  • صحت

    • روزانہ 5 سے 6 اونس اناج لینا (جیسے 1 خمیری روٹی پلس بریڈ کے 1-2 سلائس)
    • روزانہ دو سے ڈھائی کپ سبزیاں لینا (جیسے ایک درمیانہ بیک کیا ہوا آلو پلس 2 درمیانی گاجریں)
    • روزانہ ڈیڑھ کپ پھل لینا (جیسے 1 درمیانہ یا بڑا سیب یا ڈیڑھ کپ 100٪ پھلوں کا جوس)
    • روزانہ 5 اونس گوشت اور بینز لینا (جیسے ایک چھوٹا مرغی کا سینے کا پیس پلس آدھا کپ بینز)
    • روزانہ 3 کپ دودھ لینا
    • روزانہ ایک گھنٹہ درمیانی سے زیادہ شدت والی جسمانی سرگرمی کرنا، بشمول کئی 15 منٹ دورانیے کی سرگرمی
    • روزانہ تقریباً 9-11 گھنٹے سونا
    • شاٹس کے ساتھ شیڈول پر رہنا

ڈاکٹر، استاد یا سماجی کارکن سے بات کر کے فوری کارروائی کریں اگر آپ کا بچہ:

  • ایکٹ ارلی

    • زیادہ دیر تک سیدھا بیٹھنے یا کھڑے ہونے میں مشکل ہونا
    • کلاس میں بولی یا لکھی گئی ہدایات کی پیروی نہیں کر سکتا
    • اکثر غلط گرائمر کے ساتھ جملے لکھتا ہے
    • خود توقیری کم ہے
    • نقل و حرکت اور جسمانی ہم آہنگی والی سرگرمیاں نہیں کرتا
    • بچوں اور بڑوں سے آنکھیں نہیں ملاتا

کے پروگرام

اپنی فیملی کی ترقی کیلئے درکار سپورٹ تلاش کریں

اسکول کے صحت کے مراکز (SBHC)

NYC شعبہ تعلیم(NYC Department of Education, DOE); NYC محکمہ صحت اور ذہنی حفظان صحت (NYC Department of Health & Mental Hygiene; DOHMH)

اسکولوں میں مفت صحت کی دیکھ بھال

طلباء اپنے اسکول میں مفت صحت کی دیکھ بھال کی خدمت حاصل کرسکتے ہیں۔

SchoolFood

NYC شعبۂ تعلیم

اسکول میں ناشتہ اور دوپہر کا کھانا

NYC کے طلباء اسکول کے ہر دن مفت ناشتے اور دوپہر کے کھانے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

NYC کا اسکول سے فارغ اوقات کا جامع نظام (COMPASS NYC)

NYC محکمہ یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹDepartment of Youth & Community) Development, DYCD)

طلباء کے لیے اسکول سے فارغ اوقات کے پروگرام

COMPASS NYC کے پاس کنڈرگارٹن کے چھوٹے بچوں سے لے کر 12ویں گریڈ تک کے نوجوانوں کے لیے سینکڑوں پروگرام موجود ہیں۔