آپ کا نوجوان اپنی شناخت بنا رہا ہے! مزید خود مختاری اور ذمہ داری کیلئے تیار ہونے میں ان کی مدد کرنا جاری رکھیں۔ سمر جاب ڈھونڈنے اور ہائی اسکول کے بعد زندگی کیلئے آپشنز ڈھونڈنے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
اس مرحلے پر اپنے نوجوان کے متعلق مزید جاننے، دستیاب وسائل دریافت کرنے اور نوجوانوں کیلئے مفت ایونٹس ڈھونڈنے کیلئے نیچے اسکرول کریں۔
سنگ میل
ڈیولپمنٹ نوجوانی کے سالوں سے جوانی تک جاری رہتی ہے! اپنے نو عمر جوان کی افزائش اور اس دلچسپ وقت کے دوران کیا توقع رکھنی ہے اس متعلق مزید جانیں۔
تقریباً 15-16 سال کی عمر کے کئی نو عمر جوان:
-
سوشل
- جلدی کام کا تجربہ ہونا
- والدین اور سرپرستوں سے مزید خود مختاری ظاپر کرنا
- شیئر کرنے کیلئے زیادہ تیار ہونا
- زیادہ قریبی رشتے بنانا
-
کمیونکیشن
- اخلاقی مسائل میں زیادہ دلچسپی ظاہر کرنا شروع کرنا
- زیادہ موڈی لگنا اور بات کرنے کے دوران سخت زبان کا ممکنہ استعمال
-
سیکھنا
- کام سے متعلق منظم عادات سیکھنا
- مستقبل کے اسکول اور کام کے منصوبوں سے متعلق زیادہ فکر ظاہر کرنا
- کیا صحیح ہے اور کیا غلط سمیت اپنے انتخابات کی واضح وجوہات بیان کرنا
-
جسمانی نشونما
- بلوغت کی علامات ظاہر ہونا
- ڈیوڈرنٹ استعمال کرنا
- شہوانیت سے متعلق مزید آگہی
-
صحت
- روزانہ 6 سے 8 اونس اناج لینا (یسے 1 خمیری روٹی پلس 1 کپ چاول)
- روزانہ ڈھائی سے 3 کپ سبزیاں لینا (جیسے 1 بڑی مرچ پلس 2 بڑے پتر سیلی )
- روزانہ ڈیڑھ سے دو کپ پھل لینا (جیسے 1 کیلا پلس خشک پھل کا آدھا کپ)
- روزانہ 5 سے 6 اونس گوشت اور بینز لینا (جیسے ایک ٹونا کا کین پلس 2 انڈے)
- روزانہ 3 کپ دودھ پینا
- روزانہ 1 گھنٹہ جسمانی سرگرمی کرنا
- روزانہ تقریباً 8-10 گھنٹے سونا
جیسے جیسے آپ کا نو عمر جوان، جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتا ہے، ان علامات پر نظر رکھیں جو ان کے خطرے یا مصیبت میں ہونے کی نشادہی کریں، بشمول اگر وہ:
-
ایکٹ ارلی
- زیادہ یا کم وزن ہونا
- اپنی اہمیت کا احساس کم ہونا یا خود کشی کی بات کرنا
- غذا، وزن، کھانے کی عادتوں میں تبدیلی ظاہر کرنا جو کھانے کی بے ترتیبی کی طرف اشارہ کر سکتی ہے
کے پروگرام
اپنی فیملی کی ترقی کیلئے درکار سپورٹ تلاش کریں
IDNYC
NYC انسانی وسائل انتظامیہ
نیویارک شہر کا مفت ID کارڈ
IDNYC اکثر سرکاری ID کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سمر یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام (SYEP)
NYC ڈپارٹمنٹ آف یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ (Department of Youth & Community Development, DYCD)
نوجوانوں کے لیے بامعاوضہ موسم گرما میں ملازمت کے تجربات
14 تا 24 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے چھ ہفتوں تک کا بامعاوضہ تجربہ۔
NYC یوتھ لیڈرشپ کاؤنسلز (YLC)
NYC خدمات
نوجوانوں کے لئے قیادت کے مواقع
YLCs کے ساتھ، نوجوان شہر بھر میں تبدیلی کیلئے پالیسی، طریقہ عمل، اور وکالت تشکیل دے کر اپنی کمیونیٹیوں کی مدد کر سکتے ہیں۔