4 سال

اس عمر کیلئے تجاویز، ٹولز اور سپورٹ دریافت کریں

آپ کے بچے کے بولنے اور سماجی صلاحیتیں پری K میں اس سال کے دوران بڑھتی رہیں گی! ان کے ساتھ وقت گزارنا اور بات کرنا جاری رکھیں۔ آپ کا اپنے 4 سال کے بچے کے ساتھ گزارا جانے والا وقت آپ کے بچے کی سیکھنے میں مدد کرے گا جیسے جیسے وہ اپنا پہلا اور آخری نام دوہراتا ہے، کہانیاں سناتا ہے اور اپنے تجربات بیان کرتا ہے۔

اپنے بچے کی نشونما کے بارے مین مزید جاننے، ابتدائی تعلیم دریافت کرنے اور NYC میں فیملیز کیلئے مفت ایونٹس دریافت کریں۔۔

ذہن کی افزائش

بچے کو ایک وقت میں تین مختلف چیزیں کھانے کے لئے دیں۔ ان کو بتائیں کہ اس میں کیا یکساں اور کیا مختلف ہے۔ ان سے پوچھیں کہ کیا وہ ایک جیسے کھانوں کا گروپ بنا سکتے ہیں (جیسے تمام پھل)۔ پھر ان سے پوچھیں کہ کیا وہ کسی دوسرے طریقے سے اس کھانے کو تقسیم کرسکتے ہیں جیسے سائز، شکل یا رنگوں کے لحاظ سے۔

دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے

سیکھنے کے عمل میں تعلقات بنانا ایک اہم مہارت ہے۔ آپ کا بچہ جب چیزوں کی گروہ بندی کرتا ہے تو وہ سائز، رنگ اور شکل وغیرہ جیسی چیزیں سیکھتا ہے۔ یہ دیکھ کر کہ چیزیں کس طرح مختلف انداز میں ایک ساتھ ہو سکتی ہیں وہ لچکدار انداز میں سوچنا بھی سیکھ رہے ہوتے ہیں۔
Vroom

سنگ میل

وہ صلاحیتیں جو بچے کھیلتے، سیکھتے، بولتے، ایکٹ کرتے اور حرکت کرتے ڈیولپ کرتے ہیں انہیں سنگ میل کہا جاتا ہے۔ اپنے بچے کی نشونما کو سمجھنے میں مدد کیلئے سنگ میلوں سے متعلق جانیں اور اگر آپ کو خدشات ہوں تو فوری کارروائی کریں۔

4 سال کی عمر کے کئی بچے:

  • سوشل

    • نئی چیزیں کرنا پسند کرتے ہیں
    • ایسے کھیل کھیلتے ہیں جس میں وہ 'ماں' یا 'باپ' کا روپ بھرتے ہیں
    • یقین بنانے والے کھیل کے ساتھ مزید تخلیقی ہو نا
    • اکیلے کھیلنے کے بجائے دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلنا پسند کرنا
    • دوسرے بچوں کے ساتھ تعاون کرنا
    • اکثر نہیں بتا سکتے کیا حقیقی ہے اور کیا یقین دلانے کا کھیل ہے
    • اپنی پسندیدہ چیزوں سے متعلق بات کرتے ہیں
  • کمیونکیشن

    • کچھ بنیادی قوانین یا گرائمر جیسے 'مذکر' اور 'مونث' کا استعمال کرنا
    • یاد کیا ہوا گانا یا نظم پڑھنا جیسے 'چھوٹا سا مکوڑا'
    • کہانیاں سنانا
    • اپنا پہلا اور آخری نام بتانا
    • سوالات کے جوابات دینا، سمجھ بوجھ دکھانا اور ہدایات کی بہتر پیروی کرنا
    • تجربات کی وضآحت کرنا اور خیالات اور جذبات کا بہتر طور پر اظہار کرنا
  • سیکھنا

    • کھیلنے کے ذریعے سیکھنا
    • خیال اور حقیقت کا فرق بہتر طور پر بتا سکتے ہیں
    • سوچنے کی صلاحیتیں جیسے پیشن گوئی کرنا، موازنہ کرنا اور منطق بتانا
    • کچھ رنگ اور نمبرز کا نام بتانا
    • گنتی کا آئیڈیا سمجھنا
    • وقت سمجھنا شروع کرنا
    • کہانی کے حصے یاد رکھنا
    • 'ایک جیسا' اور 'ؐمختلف' کا آئیڈیا سمجھنا
    • انسان کو 2-4 جسم کے اعضاء کے ساتھ ڈرا کرنا
  • جسمانی نشونما

    • اچھلنا اور ایک پیر پر 2 سیکنڈ تک کھڑے رہنا
    • اچھلتی گیند کو زیادہ تر پکڑ لینا
    • پانی ڈالنا، اپنا کھانا خود میش کرنا اور نگرانی میں قینچیاں استعمال کرنا
  • صحت

    • روزانہ 5 اونس اناج لینا (جیسے 1 کپ ناشتے کا سیریل اور 1 کپ بڑا ترتلا)
    • روزانہ ڈیڑھ کپ سبزیاں لینا (جیسے 3 درمیانی گاجریں)
    • روزانہ ایک سے ڈیڑھ کپ پھل لینا (جیسے 1 درمیانہ یا بڑا سیب یا ایک سے ڈیڑھ کپ 100٪ پھل کا جوس)
    • روزانہ ڈھائی کپ دودھ لینا
    • روزانہ 4 اونس گوشت اور بینز لینا (جیسے 1 چھوٹا مرغی کے سینے کا پیس پلس 1 انڈہ)
    • 1 گھنٹے بالغ کی زیر نگرانی جسمانی سرگرمی
    • روزانہ تقریباً 10 – 13 گھنٹے سونا
    • شاٹس کے ساتھ شیڈول پر رہنا

ڈاکٹر، استاد یا سماجی کارکن سے بات کر کے فوری کارروائی کریں اگر آپ کا بچہ:

  • ایکٹ ارلی

    • جگہ پر کود نہیں سکتا
    • لکھنے میں مشکل ہوتی ہے
    • تعاملاتی یا یقین بنانے والے کھیل کھیلنے میں دلچسپی نہیں دکھاتا
    • دوسرے بچوں کو نظر انداز کرتا ہے یا فیملی سے باہر کے لوگوں کو جواب نہیں دیتا
    • کپڑے بدلنے، سونے اور ٹوئلٹ استعمال کرنے میں مزاحمت کرتا ہے
    • پسندیدہ کہانی نہیں دہرا سکتا
    • 'ایک جیسا' اور 'مختلف' نہیں سمجھتا
    • 'میں' اور 'آپ' کو صحیح سے استعمال نہیں کرتا

کے پروگرام

اپنی فیملی کی ترقی کیلئے درکار سپورٹ تلاش کریں

Pre-K سب کے لیے (Pre-K)

NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)

چار سال کے بچوں کے لیے مفت pre-K

اپنے بچے کا ایک مفت، پورے دن کے لیے، اور اعلیٰ معیار کے حامل Pre-K پروگرام میں اندراج کروائیں۔

ہیڈ اسٹارٹ Head Start

NYC محکمہ تعلیم (Department of Education, DOE)

کم آمدنی والے خاندانوں کے 3 تا 4 سال کے بچوں کی نگہداشت اور تعلیم

ہیڈ اسٹارٹ پروگرامز مفت ہیں اور دن بھر میں کم از کم آٹھ گھنٹے چلتے ہیں۔