12 سال

اس عمر کیلئے تجاویز، ٹولز اور سپورٹ دریافت کریں

اس پر جوش (اور کبھی کبھار تھکا دینے والے) وقت میں آپ کا بچہ تیزی سے بڑا ہو رہا ہے۔ ان کی سوچ اور رائے ڈیولپ ہونے کے ساتھ ان کی جسمانی خصوصیات بھی تبدیل ہونا شروع ہوں گی۔ جیسے جیسے وہ زیادہ میچور طریقے سے سوچنا اور زیادہ ذمہ داریاں لینا شروع کرتے ہیں آپ اہداف کا تعین کرنے میں ان کی مدد کر سکتے ہیں! ذیل میں اپنے بچے کی نشونما کے متعلق مزید جانیں، اسکول میں اور اسکول سے باہر دستیاب وسائل دریافت کریں اور بچوں کیلئے مفت سرگرمیاں تلاش کریں۔

سنگ میل

وہ صلاحیتیں جو بچے کھیلتے، سیکھتے، بولتے، ایکٹ کرتے اور حرکت کرتے ڈیولپ کرتے ہیں انہیں سنگ میل کہا جاتا ہے۔ اپنے بچے کی نشونما کو سمجھنے میں مدد کیلئے سنگ میلوں سے متعلق جانیں اور اگر آپ کو خدشات ہوں تو فوری کارروائی کریں۔

تقریباً 12 سال کی عمر کے کئی بچے:

  • سوشل

    • زیادہ تحمل مزاج ہیں اور جنھجھلاہٹ کو سنبھال سکتے ہیں
    • خود سے سوچنے اور عمل کرنے قابل ہیں اور والدین پر انحصار کم ہو جاتا ہے
    • اپنے اخلاقی قوانین بنانا شروع کر دیتے ہیں
    • اپنے جسم سے متعلق زیادہ حساس ہیں اور زیادہ رازداری چاہیئے
    • اضافی ذمہ داریاں لینے کے موقع پر خوش ہوتے ہیں
    • اچانک ہیجان ہو سکتا ہے، کبھی کبھار غلط فیصلے کر سکتے ہیں اور مزید جارح مزاج ہو سکتے ہیں
  • کمیونکیشن

    • دھیان سے سننے کی علامات دکھانا
    • سامعین کے حساب سے رسمی، غیر رسمی یا عوامی زبان کے بیچ سوئچ کرنا
  • سیکھنا

    • مسئلے حل کرنے میں بہتر ہونا
    • بڑوں کی معلومات کو چیلنج کرنا
    • پیچیدہ مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے کیلئے طویل مدتی یاد داشت استعمال کرنا
  • جسمانی نشونما

    • بلوغت کی جدید ترین علامات ظاہر کرنا بشمول جسم کے بالوں کا بڑھنا
    • مختلف رفتار اور اوقات میں افزائش کی تیزی دکھانا
    • نیند کے مختلف پیٹرنز ڈیولپ کرنا، دیر تک سونا اور دیر سے اٹھنا
  • صحت

    • روزانہ 5 سے 6 اونس اناج لینا (جیسے 1 خمیری روٹی پلس بریڈ کے 1-2 سلائس)
    • روزانہ دو سے ڈھائی کپ سبزیاں لینا (جیسے ایک درمیانہ بیک کیا ہوا آلو پلس 2 درمیانی گاجریں)
    • روزانہ ڈیڑھ کپ پھل لینا (جیسے 1 درمیانہ یا بڑا سیب یا ڈیڑھ کپ 100٪ پھلوں کا جوس)
    • روزانہ 5 اونس گوشت اور بینز لینا (جیسے ایک چھوٹا مرغی کا سینے کا پیس پلس آدھا کپ بینز)
    • روزانہ 3 کپ دودھ لینا
    • روزانہ ایک گھنٹہ درمیانی سے زیادہ شدت والی جسمانی سرگرمی کرنا، بشمول کئی 15 منٹ دورانیے کی سرگرمی
    • روزانہ تقریباً 9-11 گھنٹے سونا
    • شاٹس کے ساتھ شیڈول پر رہنا

ڈاکٹر، استاد یا سماجی کارکن سے بات کر کے فوری کارروائی کریں اگر آپ کا بچہ:

  • ایکٹ ارلی

    • گفتگو میں اکثر موضوع سے ہٹ جاتا ہے
    • قریبی رشے داروں سے دور ہو جاتا ہے
    • زیادہ خطرناک رویوں میں ملوث ہونا شروع کر دیتا ہے جیسے ڈرگز یا الکحل استعمال کرنا
    • زیادہ وقت TV دیکھتا ہے
    • تیزی سے وزن گھٹاتا اور بڑھاتا ہے

کے پروگرام

اپنی فیملی کی ترقی کیلئے درکار سپورٹ تلاش کریں

SchoolFood

NYC شعبۂ تعلیم

اسکول میں ناشتہ اور دوپہر کا کھانا

NYC کے طلباء اسکول کے ہر دن مفت ناشتے اور دوپہر کے کھانے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اسکول کے صحت کے مراکز (SBHC)

NYC شعبہ تعلیم(NYC Department of Education, DOE); NYC محکمہ صحت اور ذہنی حفظان صحت (NYC Department of Health & Mental Hygiene; DOHMH)

اسکولوں میں مفت صحت کی دیکھ بھال

طلباء اپنے اسکول میں مفت صحت کی دیکھ بھال کی خدمت حاصل کرسکتے ہیں۔

اسکولز آؤٹ NYC (School's Out NYC) (SONYC)

NYC محکمہ یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ (NYC Department of Youth & Community Development, DYCD)

مڈل اسکولوں کے لیے اسکول کے بعد پروگرام

SONYC سرگرمیوں کا ایک مجموعہ پیش کرتا ہے، جس میں قیادت، سائنس ٹکنالوجی انجینئرنگ اور ریاضی (STEM)، خواندگی، تعلیمی مدد، کھیل، فنون لطیفہ اور بہت کچھ شامل ہے۔