11 سال

اس عمر کیلئے تجاویز، ٹولز اور سپورٹ دریافت کریں

جیسے جیسے آپ کا بچہ بڑا ہوتا ہے وہ مزید ذمہ دار ہوتا جائے گا۔ وہ اپنے خیالات اور رائے کا اظہار زیادہ کریں گے۔ اسکول سے متعلق پوچھنے سے آپ کو ان کی کلاسز اور دوستوں سے متعلق آگاہ رہنے میں مدد ملے گی! اپنے 11 سال کے بچے کی نشونما، اسکول کے دوران اور اسکول کے بعد دستیاب وسائل اور NYC پر ہونے والے مفت ایونٹس کے متعلق ذیل میں مزید جانیں۔

سنگ میل

وہ صلاحیتیں جو بچے کھیلتے، سیکھتے، بولتے، ایکٹ کرتے اور حرکت کرتے ڈیولپ کرتے ہیں انہیں سنگ میل کہا جاتا ہے۔ اپنے بچے کی نشونما کو سمجھنے میں مدد کیلئے سنگ میلوں سے متعلق جانیں اور اگر آپ کو خدشات ہوں تو فوری کارروائی کریں۔

تقریباً 11 سال کی عمر کے کئی بچے:

  • سوشل

    • روزمرہ کے ٹاسکس کا خیال رکھنا جیسے دانت برش کرنا اور ہوم ورک کرنا
    • اپنے اعمال کے اثرات سے بہتر آگہی
    • اپنی ذاتی اقدار اور اخلاقی اصولوں کے متعلق دوبارہ سوچنا
    • اپنے روہے کی ذمہ داری لینا شروع کرنا
    • اپنے تاثر سے متعلق مزید خود آگاہ ہونا
  • کمیونکیشن

    • زیادہ جدید الفاظ سمجھنا اور استعمال کرنا
    • زیادہ پیچیدہ جملے جوڑنا
    • زور دینے کیلئے الفاظ کو تاثرات اور اشارات کے ساتھ جوڑنا
  • سیکھنا

    • آئیڈیاز کو چیلج کرنے کیلے زیادہ اہل ہونا
    • بہتر طویل مدتی یاد داشت ہونا
    • منطق پر مبنی حل اور جوابات مرتب کرنا
  • جسمانی نشونما

    • زیادہ بھوک لگنا، خاص طور پر تیز افزائش یا زیادہ سرگرمی کے دوران
    • بلوغت کی علامات ظاہر ہونا (خاص کر لڑکیاں)
    • عضلات میں مضبوطی ظاہر ہونا
  • صحت

    • روزانہ 5 سے 6 اونس اناج لینا (جیسے 1 خمیری روٹی پلس بریڈ کے 1-2 سلائس)
    • روزانہ دو سے ڈھائی کپ سبزیاں لینا (جیسے ایک درمیانہ بیک کیا ہوا آلو پلس 2 درمیانی گاجریں)
    • روزانہ ڈیڑھ کپ پھل لینا (جیسے 1 درمیانہ یا بڑا سیب یا ڈیڑھ کپ 100٪ پھلوں کا جوس)
    • روزانہ 5 اونس گوشت اور بینز لینا (جیسے ایک چھوٹا مرغی کا سینے کا پیس پلس آدھا کپ بینز)
    • روزانہ 3 کپ دودھ لینا
    • روزانہ ایک گھنٹہ درمیانی سے زیادہ شدت والی جسمانی سرگرمی کرنا، بشمول کئی 15 منٹ دورانیے کی سرگرمی
    • روزانہ تقریباً 9-11 گھنٹے سونا
    • شاٹس کے ساتھ شیڈول پر رہنا

ڈاکٹر، استاد یا سماجی کارکن سے بات کر کے فوری کارروائی کریں اگر آپ کا بچہ:

  • ایکٹ ارلی

    • چیزوں کو دوسروں کے نقطہ نظر سے نہیں دیکھ سکتا
    • کسی بھی قسم کا کھیل یا ورزش نہیں کرتا
    • گفتگو یا کلاس میں خاموش، شرمیلا اور دور محسوس ہوتا ہے
    • اسکول سے باہر دوستوں کے ساتھ وقت نہیں گزارتا
    • اپنے طور پر مکمل جملوں کے استعمال کے ساتھ ایک چھوٹی کہانی پڑھ یا سنا نہیں سکتا
    • فیملی کے ساتھ کھانا نہیں کھانا چاہتا

کے پروگرام

اپنی فیملی کی ترقی کیلئے درکار سپورٹ تلاش کریں

SchoolFood

NYC شعبۂ تعلیم

اسکول میں ناشتہ اور دوپہر کا کھانا

NYC کے طلباء اسکول کے ہر دن مفت ناشتے اور دوپہر کے کھانے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اسکول کے صحت کے مراکز (SBHC)

NYC شعبہ تعلیم(NYC Department of Education, DOE); NYC محکمہ صحت اور ذہنی حفظان صحت (NYC Department of Health & Mental Hygiene; DOHMH)

اسکولوں میں مفت صحت کی دیکھ بھال

طلباء اپنے اسکول میں مفت صحت کی دیکھ بھال کی خدمت حاصل کرسکتے ہیں۔

اسکولز آؤٹ NYC (School's Out NYC) (SONYC)

NYC محکمہ یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ (NYC Department of Youth & Community Development, DYCD)

مڈل اسکولوں کے لیے اسکول کے بعد پروگرام

SONYC سرگرمیوں کا ایک مجموعہ پیش کرتا ہے، جس میں قیادت، سائنس ٹکنالوجی انجینئرنگ اور ریاضی (STEM)، خواندگی، تعلیمی مدد، کھیل، فنون لطیفہ اور بہت کچھ شامل ہے۔