6 مہینے

اس عمر کیلئے تجاویز، ٹولز اور سپورٹ دریافت کریں

اس عرصے کے دوران آپ کے بچے کا ذہن تیزی سے بڑھتا ہے! اپنے بچے کے ساتھ وقت گزارنا اور اس سے بات کرنا اس کی سیکھنے میں مدد کر سکتا ہے۔ اس سیکھنے کو عمل میں دیکھیں جیسے جیسے وہ مانوس چہروں کی شناخت، اپنے نام پر جواب دینا، تجسس ظاہر کرنا اور سہارے کے بغیر بیٹھنا شروع کرتے ہیں۔

اپنے بچے کی نشونما سے متعلق مزید جاننے، اپنی فیملی کیلئے سپورٹ حاصل کرنے اور مل کر جانے کیلئے مفت سرگرمیاں تلاش کرنے کے واسطے نیچے اسکرول کریں۔

ذہن کی افزائش

آپ کا بچہ اگر باورچی خانے میں آپ کو کچھ کرتے ہوئے دلچسپی سے دیکھ رہا ہے، مثلاً پیالے یا کپ میں پانی انڈیلتے ہوئے تو آپ اس کو بتائیں کہ آپ کیا کر رہی ہیں۔ اس طرح کہیں ''پانی کپ میں جاتا ہے۔'' یہ دیکھیں کہ ان کا کیا ردِ عمل ہو تا ہے۔ ہو سکتا ہے وہ آپ کو اور پھر کپ کو دیکھیں۔

دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے

آپ جب یہ نوٹ کرتی ہیں کہ وہ کس چیز میں دلچسپی لے رہے ہیں تو آپ ان کے آس پاس موجود دنیا کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے پر ان کو اکساتی ہیں۔ جب آپ اس بارے میں بات کرتی ہیں کہ آپ کیا کر رہی ہیں تو آپ ان کو بہت سے نئے الفاظ سے متعارف کرواتی اور چیزوں کو الفاظ سے جوڑنے میں مدد کرتی ہیں۔
Vroom

سنگ میل

آپ کے بچے کیسے کھیلتے، سیکھتے، بات کرتے اور ایکٹ کرتے ہیں یہ سب ان کی نشو نما سے متعلق اہم سراغ فراہم کرتے ہیں۔

زیادہ تر 6 ماہ کے بچے اس عمر میں کیا کرتے ہیں:

  • سوشل

    • مانوس چہرے ہیچاننا اور اجنبیوں کا بتانا شروع کرنا
    • دوسروں کے ساتھ کھیلنے میں دلچسپی خاص کر والدین
    • دوسروں کے جذبات کا جواب دینا
    • اپنے آپ کو شیشے میں دیکھ کر خوش ہونا
  • کمیونکیشن

    • آوازوں کا آوازیں نکال کر جواب دینا
    • خوشی اور ناپسندیدگی ظاہر کرنے کیلئے آوازیں نکالنا
    • واولز کو ساتھ ملانا جیسے 'آہ'، 'ایہ' اور 'اوہ' جسے بیبلنگ کہا جاتا ہے
    • صوتی مناسبت رکھنے والی آوازیں جیسے 'م' اور 'ب' کہنا شروع کرنا
    • اپنے نام کا جواب دینا
  • سیکھنا

    • قریبی چیزوں کو دیکھنا
    • چیزوں کو منہ تک لانا
    • تجسس ظاہر کرنا اور پہنچ سے دور چیزوں تک پہنچنے کی کوشش کرنا
    • چیزوں کو ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں پاس کرنا شروع کرنا
  • جسمانی نشونما

    • دونوں سمتوں میں، آگے سے پیچھے اور پیچھے سے آگے لوٹنا
    • بغیر سہارے کے بیٹھنا شروع کرنا
    • کھڑے رہتے وزن کو پیروں سے سپورٹ کرنا
    • آگے پیچھے جھولنا، کبھی کبھی گھٹنوں کے بل آگے بڑھنے سے پہلے پیچھے ہٹنا
  • صحت

    • ماں کے دودھ کے ساتھ ٹھوس غذا کھانے کی خواہش اور کھانا شروع کرنا
    • سیریل، ایک جزو کی شوربے والی سبزی، پھل اور گوشت کھانا
    • دن کے اوقات کے میں 3-4 گھنٹے سونے سمیت روزانہ تقرباً 14 گھنٹے تک سونا
    • شاٹس کے ساتھ شیڈول پر رہنا

ڈاکٹر، استاد یا سماجی کارکن سے بات کر کے فوری کارروائی کریں اگر آپ کا بچہ:

  • ایکٹ ارلی

    • پہنچ میں موجود چیزوں کو پکڑنے کی کوشش نہیں کرتا
    • مربیوں کیلئے محبت ظاہر نہیں کرتا
    • اپنے ارد گرد کی آوازوں کا جواب نہیں دیا
    • چیزوں کو منہ تک لے جانے مشکل ہوتی ہے
    • واول آوازیں جیسے 'آہ'،'ایہ' اور 'اوہ' نہیں بناتا
    • کسی بھی سمت میں نہیں لوٹتا
    • ہنستا نہیں یا چلاہٹ والی آوزیں نہیں نکالتا
    • کھچے ہوئے عضلات کے ساتھ کافی اکڑا ہوا یا ریگ ڈول کی طرح سست محسوس ہوتا ہے

کے پروگرام

اپنی فیملی کو ترقی کیلئے درکار سپورٹ حاصل کریں

شیرخوار اور نونہال

NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)

چھ ہفتے سے لے کر دو سال کی عمر تک کے بچوں کے لیے مفت یا کم قیمت پر نگہداشت اطفال

ابتدائی نگہداشت اطفال اور تعلیمی خدمات روزانہ 10 گھنٹے تک کے لیے ہیں۔

ابتدائی مداخلت کا پروگرام (EIP)

NYC محکمہ صحت اور ذہنی حفظان صحت (DOHMH)

معذور بچوں اور نونہالوں کے لیے مدد

ابتدائی مداخلت خاندانوں کے ساتھ معذور اور نشوونما میں تاخیر کا شکار نوزائیدہ بچوں اور چلنا سیکھنے والے نونہالوں کے لئے معاونت کا ایک رضاکارانہ پروگرام ہے۔