آپ کا بچہ پہلے ہی سیکھ رہا ہے اور بڑھ رہا ہے! جیسے جیسے وہ لوگوں کو دیکھ کر مسکرانا، آوازوں کو نوٹس کرنا اور چہروں پر دھیان دینا شروع کرتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں۔ آپ کا بچہ ممکنہ طور پر زیادہ سو رہا ہے – دن میں 18 گھنٹے تک۔
اپنے بچے کی نشونما سے متعلق مزید جاننے، اپنی فیملی کیلئے سپورٹ حاصل کرنے اور مل کر جانے کیلئے مفت سرگرمیاں تلاش کرنے کے واسطے نیچے اسکرول کریں۔
ذہن کی افزائش
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
آپ جب یہ نوٹ کرتی ہیں کہ وہ کس چیز میں دلچسپی لے رہے ہیں تو آپ ان کے آس پاس موجود دنیا کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے پر ان کو اکساتی ہیں۔ جب آپ اس بارے میں بات کرتی ہیں کہ آپ کیا کر رہی ہیں تو آپ ان کو بہت سے نئے الفاظ سے متعارف کرواتی اور چیزوں کو الفاظ سے جوڑنے میں مدد کرتی ہیں۔سنگ میل
جو صلاحیتیں بچے کھیلتے، سیکھتے، بولتے، ایکٹ کرتے اور حرکت کرتے ہوئے ڈیولپ کرتے ہیں انہیں سنگ میل کہا جاتا ہے۔ اپنے بچے کی نشونما کو سمجھنے کیلئے سنگ میل سے متعلق جانیں اور خدشات کی ضورت میں فوری کارروائی کریں۔
تقرییاً 2 سال کی عمر کے، کئی بچے:
-
سوشل
- لوگوں پر مسکرانا شروع کرنا
- اپنے آپ کو پرسکون کرنا
- والدین کو دیکھنے کی کوشش کرنا
-
کمیونکیشن
- آوازیں نوٹس کرنا
- واول ساؤنڈز، چلاہٹ، غراروں یا غوں غوں کی آوازیں نکالنا
-
سیکھنا
- چہروں پر دھیان دینا
- چیزوں کا آنکھوں سے پیچھا شروع کرنا اور دور سے لوگوں کی شناخت کرنا
- اگر کوئی سرگرمی تبدیل نہیں ہوتی تو رو کر یا اضطراب کے ذریعے بیزاری ظاہر کرنا
-
جسمانی نشونما
- سر اونچا رکھنا اور پیٹ پر لیٹے ہوئے اوپر ہونا
- پاتھوں اور پیروں سے شائستگی سے حرکت کرنا
-
صحت
- ماں کے دودھ یا فارمولہ سے درکار غذائیت حاصل کرنا
- دن میں 8 سے 12 بار دودھ پینا
- آہستہ آہستہ وزن بڑھنا
- دن میں 18 گھنٹے تک سونا
- شاٹس کے ساتھ شیڈول پر رہنا
ڈاکٹر، استاد یا سماجی کارکن سے بات کر کے فوری کارروائی کریں اگر آپ کا بچہ:
-
ایکٹ ارلی
- اونچی آوازوں پر دھیان نہیں دیتا
- ہلتی ہوئی چیزوں کو نہیں دیکھتا
- لوگوں کو دیکھ کر نہیں مسکراتا
- ہاتھوں کو چہرے پر نہیں لاتا
- پیٹ پر رہتے اوپر اٹھتے ہوئے سر نہیں سنبھال سکتا
کے پروگرام
اپنی فیملی کو ترقی کیلئے درکار سپورٹ حاصل کریں
محفوظ نیند کا آغاز
بچوں کی امداد کے لئے NYC محکمہ صحت اور ذہنی حفظان صحت/NYC انتظامیہ
محفوظ نیند کی تعلیم اور بچوں کے لئے کرب
فیملیز اپنے بچے کے لئے محفوظ نیند کا ماحول بنانے کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور مفت بچے کے کھٹولے کی اہل ہو سکتی ہیں۔
خواتین، شیرخواروں اور بچوں کے لیے خصوصی ضمنی غذائی پروگرام (WIC)
ریاست نیویارک شعبۂ صحت
خاندانوں کے لیے صحت بخش غذائی اشیاء
مفت صحت بخش غذا، صحت مند کھانوں کے حوالے سے مشاورت، چھاتی کا دودھ پلانے کے حوالے سے معاونت اور خواتین، شیر خواروں اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لیے حوالے۔
نوزائیدہ بچے کے گھر جانے کا پروگرام (Newborn Home Visiting Program) (NHVP)
NYC محکمہ صحت اور ذہنی حفظان صحت (NYC Department of Health & Mental Hygiene)
نئی ماؤوں کے لئے گھر جانا
نئی مائیں رضاعت، صحت اور حفاظت سے متعلق تجاویز اور کمیونٹی وسائل کے سلسلے میں کسی ماہر صحت کی مدد حاصل کر سکتی ہیں۔