جب آپ اپنے بچے کے ساتھ بیٹھیں تو ان کے پیروں کو اپنے ہاتھوں میں لے لیں اور ان کے پنجوں کو چھوتے ہوئے ان کے بارے میں کوئی کہانی بنائیں۔ ایک پنجہ بکری کا بچہ ہے جو ”میں میں” کرتا ہے۔ دوسرا پنجہ اس کا بڑا بھائی ہے، وغیرہ۔ اس طرح کہانی بتاتی رہیں اور وہ جو کریں اور کہیں اس کا ردِ عمل دیں!
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
آپ کا بچہ جب الفاظ سنتا اور آپ کا لمس محسوس کرتا ہے تو وہ اپنے ذہن میں الفاظ اور حرکات کے درمیان ربط بنا رہا ہوتا ہے۔ وہ جو کرتے اور کہتے ہیں آپ جب اس کا ردِ عمل دیتی ہیں تو اس سے ان کے بولنے اور پڑھنے کی بنیاد پڑتی ہے۔
Share this tip
متعلقہ عمر سے متعلق گائیڈز
اس جیسے مزید تجاویز
آپ کا بچہ اگر باورچی خانے میں آپ کو کچھ کرتے ہوئے دلچسپی سے ...
اس تجویز کو آزمائیں
کھانا کھاتے ہوئے ایک دوسرے کو کھلائیں، بچے سے کہیں کہ وہ بھی...
اس تجویز کو آزمائیں