جب آپ اپنے بچے کے ساتھ خریداری کر رہی ہوں تو آپ کو جو نظر آئے اس کی جانب اشارہ کریں۔ مختلف غذائی اشیا کے ذائقوں کے بارے میں بات کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ مختلف الفاظ استعمال کریں۔ آپ ایسا کہ سکتی ہیں ”وہاں پر مزیدار کھٹی میٹھی نارنگیاں ہیں” یا ”میں پورا یقین ہے کہ یہ پیلے رنگ کے لیموں بہت زیادہ کھٹے ہوں گے!” ان کو دیکھیں اور وہ جس چیز کو دیکھیں یا جس چیز کی جانب اشارہ کریں اس کے بارے میں بات کریں۔
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
جب آپ اپنے بچے کی دھیان دینے اور الفاظ اور ان کے مطالب کے درمیان ربط بنانے میں مدد کرتی ہیں تو آپ ان کے اندر صلاحیتیں پیدا کرتی ہیں۔ وہ توجہ مرکوز کرنے اور خود پر قابو پانے جیسی اہم صلاحیتوں کے بارے میں سیکھ رہے ہیں۔ آپ جب ان کے ایک لفظ، آواز، اشارے یا صرف ان کے دیکھنے پر ردِ عمل دیتی ہیں تو آپ ان کو دکھا رہی ہیں کہ وہ جو کچھ ”کہتے” ہیں وہ اہم ہے۔