آپ جب اپنے بچے کے ساتھ کھانا کھا رہی ہوں تو ان ذائقوں کی وضاحت کریں جو آپ دونوں کھا رہے ہیں۔ ”یہ پھل میٹھا ہے۔” ”آلو نمکین ہے۔” اس کو مزیدار بنانے کے لئے ہر ایک ذائقے کے ساتھ ویسی چہرے کی شکل بھی بنائیں۔ آپ اس بارے میں بھی بات کرسکتی ہیں کہ آپ کو سب سے زیادہ کون سا کھانا اچھا لگتا ہے۔
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
آپ جو کھانا کھا رہی ہیں جب اس کی وضاحت کرتی ہیں تو آپ کا بچہ ان کے درمیان روابط بنا رہا ہوتا ہے، جس سے اس کو نئے الفاظ اور ان کا مطلب سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ وہ یہ بھی سیکھ رہے ہیں کہ آپ کو کیا پسند اور ناپسند ہے۔ دوسرے لوگوں کے ساتھ میل میلاپ کے لئے یہ ایک اہم صلاحیت ہے۔
Share this tip
متعلقہ عمر سے متعلق گائیڈز
اس جیسے مزید تجاویز
آپ کا بچہ اگر باورچی خانے میں آپ کو کچھ کرتے ہوئے دلچسپی سے ...
اس تجویز کو آزمائیں
کھانا کھاتے ہوئے ایک دوسرے کو کھلائیں، بچے سے کہیں کہ وہ بھی...
اس تجویز کو آزمائیں