بچہ جب سیدھا لیٹا ہوا ہو تو اس کے چہرے کے اوپر اپنا ہاتھ چلائیں۔ ایسا محسوس کروائیں کہ گویا آپ کا ہاتھ کوئی جہاز، پرندہ یا کوئی کار ہے۔ آپ جو کچھ کر رہی ہیں اس کے بارے میں باتیں کریں: کوئی کہانی سنائیں، کوئی آواز نکالیں یا گانا گائیں۔ کیا وہ آپ کی انگلیوں کو پکڑتا ہے، آپ کے ہاتھ کی حرکت کو دیکھتا ہے یا ٹانگیں ہلاتا ہے؟ مختلف چیزیں آزما کر دیکھیں کہ اس کو سب سے زیادہ کیا اچھا لگتا ہے۔
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
آپ کا بچہ جب آپ کی حرکات کے مطابق عمل کرتا ہے تو وہ دھیان دینا اور خود پر قابو پانا سیکھ رہا ہوتا ہے۔ آپ اس کو یہ سیکھنے میں بھی مدد کر ہے ہیں کہ چیزوں کا دوسرا مطلب بھی ہوتا ہے۔ آپ کا ہاتھ جہاز یا کار بھی ہوسکتا ہے۔ بعد میں لکھنے اور پڑھنے کے لئے اس صلاحیت کی بہت زیادہ ضرورت پڑے گی۔