اپنے ہاتھ سے تالی بجائیں اور بچے سے کہیں کہ جب آپ تالی بجانا بند کر دیں تو وہ ایک خاص پوز میں رک جائے۔ جب آپ دوبارہ تالیاں بجانا شروع کریں تو وہ حرکت کرنے لگیں اور جب دوبارہ تالیاں بند ہو جائیں تو وہ کسی مختلف پوز میں رک جائیں۔ پہلے آہستہ تالیاں بجائیں۔ اس کے بعد تالیاں جلدی جلدی بجائیں تاکہ وہ پوز تبدیل کرتے رہیں۔ اس کے بعد باری بدل کر ان سے کہیں کہ وہ تالیاں بجائیں اور آپ پوز تبدیل کریں۔
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
آپ کی تالی کے ردِ عمل میں جب وہ اپنی پوزیشن تبدیل کرتا ہے تو آپ اپنے بچے کو خود سے سوچنا سکھا رہی ہیں اور ان کو لکیر کا فقیر بننے نہیں دے رہی ہیں۔ چلنے اور رکنے کے لئے ان کو لازمی طور پر دھیان دینا اور خود پر قابو رکھنا ہوگا اور ساتھ ہی ان کو یہ بھی یاد رکھنا ہوگا کہ اس سے پہلے وہ کون کون انداز استعمال کر چکے ہیں۔