جب آپ باہر نکلنے کی تیاری کر رہی ہوں تو اس بارے میں بچے سے بات کریں کہ آپ کیا کر رہی ہیں اور یہ کہ آپ کا بچہ کیسا محسوس کر رہا ہوگا۔ آپ کہ سکتی ہیں کہ ”ہم اسٹور پر جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ تم خوش ہو اور تمہارے چہرے پر مسکراہٹ ہے۔ تم پر جوش لگتے ہو۔ چلو دیکھیں ہمیں وہاں کیا ملتا ہے۔” ان کا ردِ عمل کیسا ہے؟ ردِ عمل کے مطابق چلیں!
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
آپ جب ان کی دنیا کے بارے میں بات کرتی ہیں تو آپ کا بچہ الفاظ کے ساتھ جو کچھ کرتا ہے اس میں ربط بناتا ہے۔ آپ جب ان کے احساسات کے بارے میں بات کرتی ہیں تو اس سے ان کو اپنے جذبات اور اپنے آپ کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ جب آپ ان کی پہل کے مطابق عمل کرتی ہیں تو وہ زیادہ بہتر انداز میں سیکھتے ہیں۔
Share this tip
متعلقہ عمر سے متعلق گائیڈز
اس جیسے مزید تجاویز
آپ کا بچہ اگر باورچی خانے میں آپ کو کچھ کرتے ہوئے دلچسپی سے ...
اس تجویز کو آزمائیں
کیا آپ کے گھر میں آئینہ ہے؟ اپنے بچے کو گود میں اٹھا کر آئین...
اس تجویز کو آزمائیں