ایس چیزیں تلاش کریں جو جن کے ڈھکن اتارے اور ڈالے جا سکتے ہوں۔ یہ کوئی ڈبہ یا پھر کسی برتن کا ڈھکن ہو سکتا ہے۔ اس میں کوئی خالی بوتل بھی کام دے جائے گی۔ بچے سے کہیں کہ وہ یہ دیکھے کہ کس چیز پر کون سا ڈھکن لگے گا۔ جب وہ جوڑیاں تلاش کرلیں تو وہ خود بھی ان پر ڈھکن لگا اور اتار سکتے ہیں۔ جب وہ ڈھکن میچ کرنے میں بہتر ہو جائیں تو آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں نئے نئے برتن اور ڈھکن دیں۔
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
چیزوں کی میچنگ کرنے والے اس طرح کے کھیلوں سے آپ کا بچہ توجہ مرکوز کرنا سیکھتا ہے۔ خلل ڈالنے والی چیزوں سے توجہ ہٹانا۔ روابط بنانے اور مسائل حل کرنے کے لئے اپنے علم کو استعمال کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔ جب آپ ان کو تصورات آزمانے اور اپنے سوالات بنانے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں تو آپ ان کے اندر یہ مہارتیں پیدا کر رہی ہیں۔