اپنے بچے کے ساتھ کھیل کے وقت کو لائیٹ شو میں بدل دیں۔ بجلی کے بٹن تک ان کو رسائی دینے کے لئے ان کو گود میں اٹھالیں یا کسی ہموار کرسی پر ان کو کھڑا کر کے آپ بھی قریب ہی کھڑی ہوجائیں۔ آپ کہیں ”کھولو” یا ”بند کرو” اور دیکھیں کہ آیا وہ آپ کے کہنے کے مطابق بٹن بند کرتے اور کھولتے ہیں یا نہیں۔ اب ان سے کہیں کہ وہ آپ کو کھولنے اور بند کرنے کی ہدایات دیں!

دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے

یہ کھیل آپ کے بچے کو یہ سکھاتا ہے کہ کس طرح ایک عمل دوسرے کا باعث بنتا ہے (علت و معلول)۔ آپ میں سے جب کوئی بٹن دبائے تو اس بارے میں بات کریں کہ روشنی کس طرح کھلتی اور بند ہوتی ہے۔ اس موقعے پر انہیں نئے الفاظ بھی سننے کو ملتے ہیں جیسے بٹن اور بجلی۔

Share this tip


متعلقہ عمر سے متعلق گائیڈز

3 سال

آپ کے بچے کی یاد داشت پھل پھول رہی ہے! دریافت کریں کہ آپ کا چھوٹا بچہ کس طرح سیکھتا ہے اور اس کی افزائش کو سپورٹ کرنے میں آپ کی مدد کرنے والے وسائل تلاش کریں۔

4 سال

بچے پری K میں بہت کچھ سیکھتے ہیں! جانیے کہ اس سال کیا توقع رکھنی ہے اور اپنے بچے کی افزائش کو سپورٹ کرنے کیلئے وسائل دریافت کریں۔

5 سال

آپ کا 5 سال کا بچہ سیکھ رہا ہے اور بڑا ہو رہا ہے! انہیں سپورٹ کرنے کیلئے ایونٹس، پروگرامز اور تجاویز تلاش کریں۔

اس جیسے مزید تجاویز

آپ کا بچہ اگر باورچی خانے میں آپ کو کچھ کرتے ہوئے دلچسپی سے ... اس تجویز کو آزمائیں
کھانا کھاتے ہوئے ایک دوسرے کو کھلائیں، بچے سے کہیں کہ وہ بھی... اس تجویز کو آزمائیں