اپنے ہاتھ سے کوئی دھن بجائیں اور بچے کو کہیں کہ وہ بھی پوری کوشش کر کے آپ کی نقل کرے۔ اپنی مٹھی کو بند کرکے یا کھول کر یا تالیوں کے ذریعے آوازوں کے مختلف نمونوں اور طوالت آزمائیں۔ اب اپنی باری میں ان کی نقل کرنے کی کوشش کریں۔ دیکھیں آپ باری باری کتنا کر پاتے ہیں۔

دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے

آپ کا بچہ جب آپ کو دیکھتا اور آپ کی حرکات کی نقل کرتا ہے تو وہ اپنی یادداشت اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو استعمال کرتا ہے۔ جیسے جیسے وہ بڑے ہوتے جائیں گے تو یہ مہارتیں انہیں نئی معلومات کے حصول اور استعمال میں مدد فراہم کریں گی۔ بچے اسی صورت میں زیادہ بہتر انداز میں سیکھتے ہیں جب باہمی تعامل ہوتا ہے، جیسے جب آپ انہیں دیکھ رہی ہوتی ہیں اور وہ جو کچھ کر رہے ہوتے ہیں اس کا ردِ عمل دیتی ہیں۔

Share this tip


متعلقہ عمر سے متعلق گائیڈز

1 سال

آپ کا بچہ سیکھ رہا ہے اور بڑا ہو رہا ہے! انہیں سپورٹ کرنے کیلئے ایونٹس، پروگرامز اور تجاویز تلاش کریں۔

2 سال

دریافت کریں کہ آپ کا چھوٹا بچہ کس طرح سیکھتا ہے اور ایونٹس، پروگرامز اور تجاویز تلاش کریں جو ان کی افزائش میں سپورٹ کریں۔

3 سال

آپ کے بچے کی یاد داشت پھل پھول رہی ہے! دریافت کریں کہ آپ کا چھوٹا بچہ کس طرح سیکھتا ہے اور اس کی افزائش کو سپورٹ کرنے میں آپ کی مدد کرنے والے وسائل تلاش کریں۔

اس جیسے مزید تجاویز

آپ کا بچہ اگر باورچی خانے میں آپ کو کچھ کرتے ہوئے دلچسپی سے ... اس تجویز کو آزمائیں
کھانا کھاتے ہوئے ایک دوسرے کو کھلائیں، بچے سے کہیں کہ وہ بھی... اس تجویز کو آزمائیں