کیا آپ باورچی خانے میں کام کر رہی ہیں؟ اپنے بچے کو کھولنے اور بند کرنے کے لئے پلاسٹک کا کوئی محفوظ برتن دے دیں۔ جب وہ کھیل رہے ہوں تو آپ ”کھولو” اور ”بند کرو” کہیں۔ ان کو دکھائیں کہ برتن میں چیزیں جیسا کہ چمچ وغیرہ کس طرح ڈالے اور نکالے جاتے ہیں۔ کہیں ‘اندر’ اور ‘باہر’ وہ جو کچھ کر رہے ہیں اس کے بارے میں ان سے بات کریں۔
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
آپ کا بچہ جب برتن کا ڈھکن کھولتا اور بند کرتا ہے، چیزیں اندر ڈالتا اور باہر نکالتا ہے تو وہ ایک سائنسدان کی طرح سوچتے ہوئے یہ دیکھ رہا ہوتا ہے کہ چیزیں کس طرح کام کرتی ہیں۔ آپ اپنے بچے کو برتنوں کے لئے مختلف قسم کے ڈھکن دے سکتی ہیں کہ وہ یہ دیکھے کہ ان میں سے کون سا پورا آتا ہے اور کون سا نہیں۔
Share this tip
متعلقہ عمر سے متعلق گائیڈز
اس جیسے مزید تجاویز
آپ کا بچہ اگر باورچی خانے میں آپ کو کچھ کرتے ہوئے دلچسپی سے ...
اس تجویز کو آزمائیں
کھانا کھاتے ہوئے ایک دوسرے کو کھلائیں، بچے سے کہیں کہ وہ بھی...
اس تجویز کو آزمائیں