اپنے بچے کو کہیں کہ وہ تصویر کا سراغ رساں بنے۔ کسی کتاب یا جریدے میں تصویر دیکھیں۔ یہ تصویر کسی اخبار یا پھر کسی بس یا ریل کے اشتہار پر بھی ہوسکتی ہے۔ تصویر کے بارے میں مل کر بات کریں۔ کیا اس میں تم کوئی خاص چیز تلاش کر سکتے ہو؟ اس طرح کے سوالات پوچھیں مثلاً ”اس لڑکے کے چہرے کو دیکھو۔ تمہارے خیال میں یہ کیسے محسوس کرتا ہوگا؟”
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
تصاویر کے ذریعے آپ کے بچے کو چیزوں کے درمیان تعلق پیدا کرنے اور یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ الفاظ کا بھی مطلب ہوتا ہے۔ جب آپ ان کو کوئی چیز قریب سے دکھاتے ہیں تو ان میں توجہ مرکوز کرنے اور خود پر قابو پانے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر یہاں ان کو دوسرے لوگوں کے احساسات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔