الماری کی مدد

پری سکولر کھیلنے کا وقت

بچے سے کہیں کہ وہ باورچی خانے میں آپ کی مدد کرے۔ ان کو کہیں کہ وہ کوئی الماری ٹھیک کرے اور چیزوں کو اپنی ترتیب سے رکھے۔ اگر انہیں مدد کی ضرورت ہو تو آپ بتا سکتی ہیں کہ ”شیشیاں اس طرف رکھی جائیں گی اور ڈبے اس طرف۔” یا وہ سویاں، نوڈلز وغیرہ جیسے کھانے ایک جگہ پر رکھ سکتے ہیں۔ آپ ان کو کوئی کپڑا وغیرہ دیں تاکہ وہ الماری صاف کرنے میں آپ کی مدد کریں۔ اکثر بچوں کو اس طرح کے بڑوں والے کام کرنے میں مزہ آتا ہے!

دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے

جب آپ کا بچہ چیزوں کی گروہ بندی کرتا اور ان کو منظم کرتا ہے تو وہ اپنے ذہن کو بہتر بنا رہا ہوتا ہے۔ ان مہارتوں سے انہیں آگے چل کر زندگی میں پڑھنے، ریاضی اور سائنس میں مدد ملے گی۔ جب وہ بڑوں والے کام کرتے ہیں تو انہیں چیزوں کو مختلف زاویہ نظر سے دیکھنے میں مدد ملتی ہے۔

Share this tip


متعلقہ عمر سے متعلق گائیڈز

4 سال

بچے پری K میں بہت کچھ سیکھتے ہیں! جانیے کہ اس سال کیا توقع رکھنی ہے اور اپنے بچے کی افزائش کو سپورٹ کرنے کیلئے وسائل دریافت کریں۔

5 سال

آپ کا 5 سال کا بچہ سیکھ رہا ہے اور بڑا ہو رہا ہے! انہیں سپورٹ کرنے کیلئے ایونٹس، پروگرامز اور تجاویز تلاش کریں۔

اس جیسے مزید تجاویز

بچے کو ایک وقت میں تین مختلف چیزیں کھانے کے لئے دیں۔ ان کو ب... اس تجویز کو آزمائیں
بچہ جو کچھ کھا رہا ہو اس کی وضاحت کرنے کے لئے آپ باری باری ا... اس تجویز کو آزمائیں