اس کی ابتدا میں بچے سے کہیں کہ وہ کسی لفظ کا انتخاب کرے۔ اب اسی لفظ ایک ساتھ مل کر مختلف طریقوں سے ادا کریں۔ اس کو بلند آواز سے اور آہستگی سے کہیں؛ تیزی سے کہیں یا پھر دھیمے انداز میں کہیں؛ زور سے کہیں یا ہلکے آواز میں کہیں۔ اس میں مزہ پیدا کریں اور اس کو باری باری جاری رکھیں! جب آپ اس طرح کی ”مضحکہ خیز گفتگو” کر رہے ہوں تو اس کو ایک دوسر ے سطح پر لے کر جانے کے لئے اس میں ایک دوسرے کو کہانیاں سنائیں یا بات چیت کریں۔
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
حروف اور آوازوں کے ساتھ کھیلنا محض کھیل نہیں ہے بلکہ اس سے آپ کے بچے کی زبان اور پڑھنے کی صلاحیتوں کی بنیاد پڑتی ہے۔ وہ توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور سوچنے میں لچک بھی پیدا کر ہے ہیں۔ ان مہارتوں سے ان میں نئے اور تخلیقی خیالات جنم لینے میں مدد ملتی ہے۔