آپ کا بچہ اپنی پسندیدہ کہانیاں یا گانے شاید بار بار سننا پسند کرے گا۔ کہانیاں اور گانے سنانے کے بعد ان سے معلوم کریں کہ آیا وہ مزید بھی سننا چاہتے ہیں۔ ان کا ردِ عمل کیسا ہے؟ کیا وہ سر ہلاتے ہیں یا دوسری جانب بل کھاتے ہیں؟ ان کے عمل کے بارے میں بات کریں مثلاً ”تم نے ہاں کہا!” یا ”ایسا لگتا ہے کہ تم نے بس کرلی ہے۔”
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
بچے چیزوں کو دہرانے اور بار بار بات چیت کرنے سے سیکھتے ہیں۔ کہانیوں اور گانوں کو بار بار دہرانے سے آپ کے بچے کو الفاظ میں چھپے ہوئے مطلب کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس سے بولنے اور آخر کار پڑھنے کی بنیاد بنتی ہے۔ وہ ابلاغ کی بنیادی چیزیں سیکھ رہے ہیں!
Share this tip
متعلقہ عمر سے متعلق گائیڈز
اس جیسے مزید تجاویز
آپ کا بچہ اگر باورچی خانے میں آپ کو کچھ کرتے ہوئے دلچسپی سے ...
اس تجویز کو آزمائیں
کھانا کھاتے ہوئے ایک دوسرے کو کھلائیں، بچے سے کہیں کہ وہ بھی...
اس تجویز کو آزمائیں