گلی میں جو لوگ گزریں آپ اپنے بچے کے ساتھ مل کر ان لوگوں کے بارے میں کوئی کہانی بھی بنا سکتے ہیں۔ ان سے پوچھیں، ”جو شخص ابھی یہاں سے گزرا ہے مجھے اس کے بارے میں بتاؤ۔” یہ دیکھیں کہ ان کا کیا ردِ عمل ہو تا ہے۔ آپ سوالات کر کے بھی ان کی مدد کرسکتے ہیں مثلاً، ”تمہاری خیال میں وہ مزہ کرنے کے لیے کیا کرتا ہوگا؟” یا ”اس کا پسندیدہ کھانا کیا ہوگا؟” اپنے تصورات کو استعمال کریں!
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
آپ اور آپ کا بچہ جب کوئی کہانی بناتے ہیں تو بچہ اپنی ابلاغ کی صلاحیتوں کو استعمال میں لاتے ہوئے یہ اندازہ کرتا ہے کہ اسے کیا کہنا اور کس طرح کہنا ہے کہ وہ آپ کی سمجھ میں آجائے۔ جب وہ یہ سیکھ رہے ہوتے ہیں کہ دوسرے لوگ کیسے سوچتے یا محسوس کرتے ہیں تو اس طرح وہ دوسروں کی آنکھوں سے دیکھنے کی مشق بھی کر رہے ہوتے ہیں۔