چائلڈ ہیلتھ پلس اور بچوں کے Medicaid کے ذریعہ 19 سال سے کم عمر کے بچے مفت یا کم لاگت والی طبی نگہداشت حاصل کرسکتے ہیں۔
- ریاست نیو یارک میں درجنوں فراہم کنندگان کے ذریعے نگہداشت دستیاب ہے۔
- امیگریشن کی حیثیت سے قطع نظر Child Health Plus کے ذریعہ کوریج دستیاب ہے۔
جو اہل ہے
آپ کا بچہ CHP یا بچوں کے Medicaid کا اہل ہو سکتا ہے اگر وہ:
- 19 سال سے کم عمر ہے
- نیویارک اسٹیٹ کا باشندہ ہے
- دوسرے صحت بیمہ کے تحت نہیں ہے (Child Health Plus کے لیے)
اہلیت اور ہر ایک پروگرام کی لاگت کا انحصار آپ کے کنبہ کی آمدنی پر بھی ہے۔ مزید جاننے کے لیے نیویارک اسٹیٹ کی ویب سائٹ پر آمدنی کا چارٹ چیک کریں۔
درخواست دینے کا طریقہ
- ہیلتھ مارکیٹ پلیس کے NYS کے ذریعہ درخواست دیں.
- اپنی شرکت کرنے والی کمیونٹی پر مبنی تنظیم میں درخواست دیں.
- اگر آپ چاہتے کہ درخواست دینے میں کوئی آپ کی مدد کرے تو، اپنی کمیونٹی میں اندراج کرانے والوں سے مدد لینے کے لیے 4543-698-800 پر کال کریں.
- اگر آپ کا بچہ اندھا یا معذور ہے تو، آپ کو 1399-557-718پر کال کر کے NYC کے ہیومن ریسورس ایڈمنسٹریشن کے ذریعہ درخواست دینی ہوگی.
- پانچوں بورو میںGetCoveredNYC کی مدد سے درخواست دیں.
مدد کیسے حاصل کی جائے
- درخواست دینے میں مدد کے لئے4543-698-800 پر کال کریں.
- اپنے قریب اندراج کی مفت مدد حاصل کرنے کے لیے آپ 877-877 پر "CoveredNYC” بھی بھیج سکتے ہیں۔
- مزید معلومات کے لیے NYS محکمہ صحت کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں.
- اپنے قریب میں ڈاکٹر تلاش کریں: آپ نام یا اسپیشئلٹی یا مقام کے لحاظ سے تلاش کر سکتے ہیں۔
دیگر صحت کے پروگرام
NYC کیئر
NYC ہیلتھ + ہاسپیٹلز
صحت کی دیکھ بھال تک رسائی بغیر کسی قیت کے یا کم قیمت پر
NYC کے تمام رہائشیوں کے لئے صحت کی مکمل نگہداشت، ادائیگی کرنے کی اہلیت یا امیگریشن کی حیثیت سے قطع نظر۔
NYC 988
NYC محکمۂ صحت اور حفظان ذہنی صحت (NYC Department of Health and Mental Hygiene, DOHMH)
ذہنی صحت کی مدد کے لیے بات کریں، ٹیکسٹ کریں، یا چیٹ کریں
مفت اور نجی بات چیت، ٹیکسٹ یا چیٹ کے ذریعے ذہنی صحت سے متعلق خدمات آپ یا آپ کے کسی عزیز کے لیے ہر وقت دستیاب ہیں۔
بیرونی مریضوں کے علاج کی خدمات
NYC محکمہ صحت اور ذہنی حفظان صحت (NYC Department of Health & Mental Hygiene, DOHMH)
نوجوانوں کی ذہنی صحت کی دیکھ بھال
جذباتی، طرز عمل، اور ذہنی صحت کی مشکلات والے نوجوانوں کیلئے مدد۔
تازہ کاری فروری 28, 2022