نوجوان والدوں کیلئے ہائی اسکول اور کالج

CUNY فادر ہڈ اکیڈمی (CFA) | دی یونیورسٹی آف نیویارک (The City University of New York, CUNY)

تعلیم نوعمر بالغان نگہداشت فراہم کنندہ

CUNY فادر ہڈ اکیڈمی (CUNY Fatherhood Academy, CFA) ان نوجوان والدوں یا متوقع والدوں کے لئے ایک مفت پروگرام ہے جو 18 سے 30 سال کے ہیں۔ CFA مردوں کو ہائی اسکول کے مساوی (high school equivalency, HSE) کے ڈپلومہ امتحان کی تیاری کرنے یا کالج کے لئے تیار ہونے میں مدد کرتا ہے۔ مرد ٹیوشن حاصل کر سکتے ہیں، ولدیت اور ملازمت کی تیاری کے بارے میں ورکشاپس لے سکتے ہیں، مشاورت حاصل کر سکتے ہیں، مالی مراعات حاصل کر سکتے ہیں، اور مزید بہت کچھ کر سکتے ہیں۔


جو اہل ہے

CUNY فادر ہڈ اکیڈمی کا اہل ہونے کے لیے، آپ کو ان سوالات کا جواب ہاں میں دینا چاہئے۔

ہائی اسکول کے مساوی اور کالج کی تیاری کے ٹریک کے لئے:

  • کیا آپ New York City میں رہتے ہیں؟
  • کیا آپ باپ ہیں یا باپ بننے کی توقع کر رہے ہیں؟

صرف ہائی اسکول کے مساوی ٹریک کیلئے:

  • کیا آپ کی عمر 18 سے 30 سال کے درمیان ہے؟
  • کیا آپ ہفتے میں 3 دن 16 ہفتہ کے پروگرام کی پابندی کر سکتے ہیں؟

صرف کالج کی تیاری کے ٹریک کے لئے:

  • کیا آپ کی عمر 18 سے 30 سال کے درمیان ہے؟
  • کیا آپ کے پاس ہائی اسکول کا ڈپلومہ، HSE ڈپلومہ، یا GED ہے؟
  • کیا آپ کے پاس 12 سے کم کالج کے کریڈٹس ہیں؟
  • کیا آپ فی الحال کالج میں داخلہ نہیں لے رہے ہیں؟

درخواست دینے کا طریقہ

CUNY فادر ہڈ اکیڈمی کے لئے درخواست دینے کے لئے، جس کالج میں آپ کلاسز لینا چاہتے ہیں اس کے لئے رابطہ فارم پُر کریں۔ عملے کا ایک ممبر جلد ہی آپ سے رابطہ کرے گا تاکہ آپ کو مطلع کیا جا سکے کہ واقفیت کا اگلا سیشن کب ہوگا۔


مدد کیسے حاصل کی جائے

دیگر تعلیم کے پروگرام

کنڈرگارٹن اور ایلیمنٹری اسکول (‏Kindergarten & Elementary School‏)

NYC محکمہ تعلیم (Department of Education, DOE)

پبلک سکول: کنڈرگارٹن - 5 ویں جماعت

آپ کا بچہ جب پانچ سال کا ہو جائے تو اس کا کنڈرگارٹن میں داخلہ کروائیں۔ اپنے ایلیمنٹری اسکول کے اختیارات کے بارے میں جانیں۔

Pre-K سب کے لیے (Pre-K)

NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)

چار سال کے بچوں کے لیے مفت pre-K

اپنے بچے کا ایک مفت، پورے دن کے لیے، اور اعلیٰ معیار کے حامل Pre-K پروگرام میں اندراج کروائیں۔

3-K (3K)

NYC کا محکمہ تعلیم (NYC Department of Education، DOE)

تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے ابتدائی تعلیم

نیو یارک شہر کے تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے مفت، پورے دن کی اور اعلیٰ معیار کی تعلیم۔

تازہ کاری اپریل 26, 2022