برتن صاف کرتے ہوئے اپنے بچے کو ایک چمچ پکڑنے کے لئے دیں۔ کہیں ”تمہارے پاس ایک چمپ ہے!” اب چمچ کو اپنے ہاتھ میں پکڑیں اور کہیں ”میری باری!” اب دیکھیں کہ کیا وہ چمچ آپ کو دیتے ہیں۔ اگر وہ ایسا کریں تو آپ کہیں ”بہت شکریہ!” اگر وہ ایسا نہ کریں تو ان کو کوئی اور برتن دیں اور دیکھیں کہ کیا وہ اس کے بدلے میں آپ کو چمچ دیتے ہیں یا نہیں اگر وہ دے دیں تو اس کو باری باری کریں۔
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
جب آپ اور آپ کا بچہ لینے اور دینے والا یہ کھیل کھیلتے ہیں تو اس سے آپ اپنے بچے کو باہمی ابلاغ سکھا رہی ہوتی ہیں۔ بچہ جب آپ کو سنتا، دیکھتا اور آپ کی ہدایات پر عمل کرتا ہے تو اس طرح وہ اپنی توجہ مرکوز کرنے اور خود پر قابو پانے کی صلاحیتوں کو استعمال کر رہا ہوتا ہے۔
Share this tip
متعلقہ عمر سے متعلق گائیڈز
اس جیسے مزید تجاویز
آپ کا بچہ اگر باورچی خانے میں آپ کو کچھ کرتے ہوئے دلچسپی سے ...
اس تجویز کو آزمائیں
کھانا کھاتے ہوئے ایک دوسرے کو کھلائیں، بچے سے کہیں کہ وہ بھی...
اس تجویز کو آزمائیں