بچے سے کہیں کہ وہ ایک سے دوسرے کمرے میں جانے کے لئے ایک راستہ بنائے اور اس پر اس طرح چلے کہ کہیں بھی فرش پر پیر نہ پڑے۔ اس کے لئے تکیئے، اخبارات یا جو چیز بھی آسانی سے دستیاب ہو استعمال کی جاسکتی ہے۔ اس کو اس طرح مشکل بنائیں کہ بچے سے کہیں وہ زیادہ دور یا پھر تیزی سے چل کر جائے۔ یا پھر اس کو مزید دلچسپ بنانے کے لئے آپ استعمال کی جانے والی چیزوں کو محدود بنا سکتے ہیں۔ یہاں بھی باری باری کرنا مت بھولیں۔

دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے

آپ کا بچہ ایک ایک منصوبہ بنا کر اس کو آزما رہا ہے۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے انہیں لچکدار انداز میں سوچ کر مختلف حل تلاش کرنے ہوں گے۔ اس سرگرمی کو دوستوں کے ساتھ کرنے میں بھی مزہ ہے۔ اس سے ان کو دوسروں کے ساتھ مل کر مسائل حل کرنی مشق ہوتی ہے۔

Share this tip


متعلقہ عمر سے متعلق گائیڈز

4 سال

بچے پری K میں بہت کچھ سیکھتے ہیں! جانیے کہ اس سال کیا توقع رکھنی ہے اور اپنے بچے کی افزائش کو سپورٹ کرنے کیلئے وسائل دریافت کریں۔

5 سال

آپ کا 5 سال کا بچہ سیکھ رہا ہے اور بڑا ہو رہا ہے! انہیں سپورٹ کرنے کیلئے ایونٹس، پروگرامز اور تجاویز تلاش کریں۔

اس جیسے مزید تجاویز

بچے کو ایک وقت میں تین مختلف چیزیں کھانے کے لئے دیں۔ ان کو ب... اس تجویز کو آزمائیں
بچہ جو کچھ کھا رہا ہو اس کی وضاحت کرنے کے لئے آپ باری باری ا... اس تجویز کو آزمائیں