کھانا تیار کرنے کے دوران بھی اپنے بچے کو مصروف رکھیں۔ چیزیں ناپنے، انڈیلنے اور ملانے کا عمل باری باری کریں۔ اگر وہ چیزیں گرا دیتے ہیں تو نیچے کوئی چیز رکھ دیں تاکہ اگر چیز گر جائے تو کوئی مسئلہ نہ ہو۔ آپ جو کچھ کر رہی ہیں اور جو اجزاء بھی آپ استعمال کر رہی ہیں اس کے بارے میں بات کریں۔ تیاری کے دوران ان سے کہیں کہ وہ چیزوں کو چھو کر، سونگھ کر اور چکھ کر دیکھیں۔ ان سے پوچھیں کہ وہ کیا چیز نوٹ کرتے ہیں۔
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
اس سرگرمی سے آپ کے بچے کو نئے الفاظ سننے کا موقع ملتا ہے، جس سے اس کا ذخیرہ الفاظ بہتر ہوتا ہے۔ ناپ کرنے میں گنتی کرنی پڑتی ہے جس سے آگے چل کر ان کو ریاضی میں مدد ملتی ہے۔ تجربے کے بارے میں بات چیت کرنے سے ان کو اپنی ابلاغ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے۔