کھانے کے وقت کا پیغام

چھوٹا بچہ کھانے کا وقت

کھانے کے دوران اپنے بچے کی پلیٹ کے قریب ایک پیغام چھوڑ دیں۔ یہ کسی جریدے سے نکالی ہوئی کوئی تصویر یا پھر جلدی میں لکھا ہوا کوئی نوٹ یا پھر کوئی ڈرائنگ ہوسکتی ہے۔ جب آپ کھانے کے لئے بیٹھیں تو ان کو کہیں کہ وہ آپ کو اس پیغام کے بارے میں بتائیں۔ اس تصویر میں آپ کو جو رنگ، حروف اور تصویریں نظر آئیں باری باری ان پر بات کریں۔

دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے

”کھانے کے وقت کا پیغام” غیر متوقع اور مزیدار ہے۔ جب آپ اس کے بارے میں باری باری بات کرتی ہیں تو آپ کا بچہ تفصیلات پر دھیان دینا سیکھ رہا ہوتا ہے۔ وہ یہ بھی سیکھ رہے ہیں کہ تصاویر اور نشانات کا مطلب الفاظ اور تصورات ہوتا ہے، آگے چل کر پڑھنا سیکھنے کے لئے یہ بہت ضروری ہے۔

Share this tip


متعلقہ عمر سے متعلق گائیڈز

2 سال

دریافت کریں کہ آپ کا چھوٹا بچہ کس طرح سیکھتا ہے اور ایونٹس، پروگرامز اور تجاویز تلاش کریں جو ان کی افزائش میں سپورٹ کریں۔

3 سال

آپ کے بچے کی یاد داشت پھل پھول رہی ہے! دریافت کریں کہ آپ کا چھوٹا بچہ کس طرح سیکھتا ہے اور اس کی افزائش کو سپورٹ کرنے میں آپ کی مدد کرنے والے وسائل تلاش کریں۔

اس جیسے مزید تجاویز

آپ کا بچہ اگر باورچی خانے میں آپ کو کچھ کرتے ہوئے دلچسپی سے ... اس تجویز کو آزمائیں
کھانا کھاتے ہوئے ایک دوسرے کو کھلائیں، بچے سے کہیں کہ وہ بھی... اس تجویز کو آزمائیں