جب آپ چلیں، اچھلیں، تالی بجائیں یا پھر جھک کر اپنے پیروں کو چھوئیں تو اپنے بچے سے کہیں کہ وہ بھی آپ کی نقل کرے۔ اس کے بعد دیکھیں کہ کیا وہ ایسی صورت میں بھی وہ عمل کرسکتے ہیں کہ جب آپ ان کو صرف ایسا کرنے کا زبانی کہتے ہیں۔ آہستہ یا تیز کرنے کا کہ کر یا پھر ایک سے زیادہ اقدامات کو شامل کرتے ہوئے، مثلاً ”پہنچنے کی کوشش کرو، گھوم جاؤ اور اب اچھلو!” وغیرہ کے ذریعے چیزوں کو مشکل بنائیں۔
دیکھیں کہ آپ کے بچے کو سیکھنے کیا ہے
آپ کا بچہ آپ کے الفاظ اور حرکات کی نقل کرتے ہوئے توجہ مرکوز کرنے اور خود پر قابو پانے کی مہارتوں کو استعمال کرتا ہے۔ حرکات کی رفتار میں تبدیلی لا کر آپ اس کو یہ کہ رہی ہیں کہ وہ جلدی سے فیصلہ کرلے۔ اس کا اندازہ کرنے کے لئے کہ اب کیا ہونے والا ہے ان کو اپنی یادداشت کو استعمال میں لانا ہوتا ہے۔